ہفتہ 4 اپریل 2026 - 21:07
امریکی صدر کا رویہ اخلاقی زوال کی علامت ہے: ڈاکٹر حمید النوفلی

حوزہ/ عمان کی ایک یونیورسٹی کے استاد نے ایران کے ایک پل پر ہوئے امریکی حملے پر امریکی صدر کے فخریہ بیان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے اخلاقی اور انسانی اقدار کے زوال کی واضح مثال قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عمان کے ممتاز استاد جامعہ ڈاکٹر حمید النوفلی نے امریکی صدر کے حالیہ ٹویٹ پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک غیر فوجی تنصیب کو نشانہ بنانے پر فخر کرنا نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ یہ عالمی سطح پر اخلاقی پستی کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں لکھا: “خدا کی قسم! کیا یہ ممکن ہے کہ کوئی عام شخص، چہ جائیکہ کسی ملک کا صدر، پوری دنیا کے سامنے آ کر ایک واضح غیر فوجی پل پر بمباری پر فخر کرے، جسے بمباری کا نشانہ بنانا کوئی مشکل کام نہ تھا؟ میں اس اخلاقی زوال کو دیکھ کر شدید حیرت اور صدمے میں ہوں۔”

ڈاکٹر النوفلی نے مزید کہا کہ ایسے بیانات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ انسانی اور بین الاقوامی اصولوں کی قدر و قیمت اس شخص کے نزدیک کس قدر گر چکی ہے جو امریکہ جیسے ملک کی قیادت کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کے جنگ پسند صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہر کرج میں واقع “بی-1” پل کے دھماکے کی ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے نہایت گستاخانہ انداز میں لکھا: “ایران کا سب سے بڑا پل گر گیا۔”

انہوں نے اس کے ساتھ ایران کو مزید حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے فوری معاہدے کا مطالبہ بھی کیا، جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha