حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیتاللہ حسینی بوشہری نے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں آیتاللہ محمد حسین امراللہی کے انتقال اور مشہور خطیب حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسین مؤمنی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت پیش کی۔
آیتاللہ حسینی بوشہری نے آیتاللہ محمد حسین امراللہی کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا: ایک باوقار عالم دین اور محترم دانشور حضرت آیتاللہ حاج شیخ محمد حسین امراللہی کے انتقال کی خبر سے دلی رنج و غم ہوا۔ میں اس بزرگ استاد کے انتقال پر سوگوار اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت کرتا ہوں اور بارگاہ الٰہی میں مرحوم عالم دین کے لیے رحمت و مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر و اجر کی دعا کرتا ہوں۔
دوسرے پیغام میں انہوں نے حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسین مؤمنی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا: آپ اور آپ کے معزز سوگوار اہل خانہ کو آپ کی محترمہ والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے لیے رحمت و مغفرت اور آپ سمیت تمام پسماندگان کے لیے صبر و اجر کا طلب گار ہوں۔
انہوں نے مزید دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو حضرت صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ساتھ محشور فرمائے اور اپنے بے پایاں فضل و کرم سے نوازے۔









آپ کا تبصرہ