منگل 11 اگست 2026 - 11:42
مزاحمت ہر ظالم اور جارح کے سینے میں خنجر بن کر باقی رہے گی: حزب اللہ

حوزہ/ حزب اللہ کے علاقائی عہدیدار حجۃ الاسلام سید فیصل شکر نے کہا ہے کہ مزاحمت ہر ظالم اور جارح کے سینے میں خنجر بن کر باقی رہے گی۔ جن لوگوں نے جنوبی لبنان کو آزاد کرایا، وہ ایک بار پھر اسے آزاد کرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کے علاقائی عہدیدار حجۃ الاسلام سید فیصل شکر نے کہا ہے کہ مزاحمت ہر ظالم اور جارح کے سینے میں خنجر بن کر باقی رہے گی۔ جن لوگوں نے جنوبی لبنان کو آزاد کرایا، وہ ایک بار پھر اسے آزاد کرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

حزب اللہ اور شہید حسن مصطفیٰ لاذقانی (آدم) کے اہل خانہ کی جانب سے ان کی شہادت کے چالیسویں کے موقع پر لبنان کے شہر ہرمل کے حسینیہ امام صادقؑ میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس میں حزب اللہ کے علمائے کرام، شہداء کے اہل خانہ، سیاسی و سماجی شخصیات اور بقاع کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حزب اللہ کے بقاع ریجن کے نائب سربراہ حجۃ الاسلام سید فیصل شکر نے کہا کہ مزاحمت ہر ظالم اور جارح کے سینے میں خنجر بن کر باقی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے جنوبی لبنان کو آزاد کرایا، وہ دوبارہ بھی اسے آزاد کرا سکتے ہیں اور جنہوں نے لبنان کی عزت و وقار کا دفاع کیا، وہ آئندہ بھی اس کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے شہداء وہ برگزیدہ افراد ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے اس عظیم مقام کے لیے منتخب کیا۔ وہ اس راستے کا سرمایہ اور قیمتی اثاثہ ہیں۔ شہداء کے ساتھ ہمارا عہد ہے کہ ہم کبھی بھی، پلک جھپکنے کے برابر بھی، ان لوگوں کی طرح نہیں بنیں گے جنہوں نے دین، مزاحمت، عظمت اور عزت کا راستہ چھوڑ دیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha