ہفتہ 15 اگست 2026 - 10:47
عراق میں غیر ملکی افواج کی موجودگی ختم کرنے کا فیصلہ درست ہے: امام جمعہ نجف اشرف

حوزہ/ نجف اشرف کے امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نے عراق سے بین الاقوامی اتحاد کی افواج کے انخلا کے حکومتی فیصلے کو عراق کی خودمختاری کے تحفظ کی جانب اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے پر ہر صورت عمل درآمد ہونا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف کے امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نے عراق سے بین الاقوامی اتحاد کی افواج کے انخلا کے حکومتی فیصلے کو عراق کی خودمختاری کے تحفظ کی جانب اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے پر ہر صورت عمل درآمد ہونا چاہیے۔

انہوں نے نماز جمعہ کے خطبے میں کہا کہ 30 ستمبر کو عراق سے اتحادی افواج کی موجودگی ختم کرنے کا فیصلہ پہلے ہی پارلیمنٹ میں منظور ہو چکا ہے، اس لیے اس پر عمل درآمد میں کسی تاخیر یا پسپائی کی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو ہتھیار ڈالنے کے مسئلے سے جوڑنا درست نہیں، کیونکہ دونوں الگ موضوعات ہیں۔

سید قبانچی نے حشد الشعبی کے زخمی اہلکاروں کے حقوق کا بھی دفاع کیا اور کہا کہ جن افراد نے اپنی جان یا جسم کا کوئی حصہ ملک کے دفاع میں قربان کیا ہے، وہ پنشن کے ساتھ معذوری الاؤنس کے بھی حق دار ہیں۔ انہوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ اس مسئلے کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر حل کیا جائے۔

مکہ مکرمہ میں ترکی، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس کے مقاصد ابھی واضح نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے کا اصل خطرہ اسرائیل اور امریکا کی جانب سے سیاسی نقشہ تبدیل کرنے کی کوشش ہے، اس لیے علاقائی ممالک کو اپنے ہمسایہ ممالک کے بجائے مشترکہ دشمن اسرائیل کے مقابل متحد ہونا چاہیے۔

نجف کے امام جمعہ نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحلت کے موقع پر ہونے امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی زیارت کے لئے آئے پانچ ملین زائرینکا تذکرہ کیا اور انتظامات کو سراہا، نیز عوام، علما، موکبوں اور سرکاری اداروں کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحلت کے بعد اہل بیت علیہم السلام سے وابستگی دراصل نبوت کی تعلیمات اور اسلامی شریعت کے تسلسل سے وابستگی ہے۔ انہوں نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد اہل بیت علیہم السلام پر گزرنے والے مظالم کو بھی یاد رکھیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha