ہفتہ 5 ستمبر 2026 - 07:10
نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور مدیر اعلیٰ مدرسہ امام المنتظر قم کا جامعہ علمیہ امام حسن عسکری (ع) گھلواں کا دورہ

حوزہ / نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان علامہ سید مرید حسین نقوی اور مدیر اعلیٰ مدرسہ امام المنتظر قم المقدسہ ایران علامہ سید محمد حسن نقوی نے جامعہ علمیہ امام حسن عسکری (ع) گھلواں، علی پور کا خصوصی دورہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، معزز مہمانوں نے جامعہ علمیہ امام حسن عسکری (ع) کی عمارت اور مرکزی جامع مسجد مہدیہ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر جامعہ کے پرنسپل حجۃ الاسلام والمسلمین محمد زکاء الحسن فاضل حوزہ علمیہ قم، ملک جابر علی گھلو اور جامعہ کے طلاب کرام سے خصوصی ملاقات بھی کی۔

ملاقات کے دوران معزز شخصیات نے جامعہ علمیہ امام حسن عسکری (ع) کے تعلیمی و تربیتی امور، دینی سرگرمیوں اور دیگر جاری پروگراموں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہی حاصل کی۔

نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور مدیر اعلیٰ مدرسہ امام المنتظر قم کا جامعہ علمیہ امام حسن عسکری (ع) گھلواں کا دورہ

انہوں نے جامعہ کے تعلیمی و تربیتی نظام اور دیگر سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جامعہ کی انتظامیہ اور پرنسپل کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر جامعہ کے پرنسپل مولانا محمد زکاء الحسن کو درپیش امور اور مستقبل کے حوالے سے مفید اور قیمتی تجاویز بھی پیش کی گئیں۔

قابل ذکر ہے کہ معزز مہمانوں نے جامعہ میں دینی تعلیم و تربیت کے فروغ اور طلبہ کی علمی و اخلاقی تربیت کو اہم قرار دیتے ہوئے اس سلسلے میں جاری کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور مدیر اعلیٰ مدرسہ امام المنتظر قم کا جامعہ علمیہ امام حسن عسکری (ع) گھلواں کا دورہ

دورے کے اختتام پر حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید مرید حسین نقوی مدظلہ اور حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید محمد حسن نقوی مدظلہ نے جامعہ کے مرحوم بانیان کی قبور پر حاضری دی۔ انہوں نے مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی، مغفرت اور رضوانِ الٰہی کے حصول کے لیے دعا کی۔

نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور مدیر اعلیٰ مدرسہ امام المنتظر قم کا جامعہ علمیہ امام حسن عسکری (ع) گھلواں کا دورہ

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha