حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی نے 8 ربیع الثَّانِی امام حسن عسکری علیہ السلام کے یوم ولادت پر جاری اپنے پیغام میں کہا: امام حسن عسکری علیہ السلام نے ہر قسم کے دباؤ اور حکمرانوں کی سخت نگرانی کے باوجود دین اسلام کی حفاظت اور اسلام مخالف نظریات کا مقابلہ کرنے کے لیے مختلف نوعیت کے اقدامات انجام دیے اور اسلام مخالف اقدامات کو بے اثر کر دیا۔
انہوں نے کہا: اگرچہ امام حسن عسکری علیہ السلام کے دور میں حالات کی ناسازگاری اور حکومت کی جانب سے عائد کڑی پابندیوں کے باعث آپ معاشرے میں اپنے وسیع علم کو فروغ نہیں دے سکتے تھے، تاہم ان تمام پابندیوں کے باوجود ایسے شاگردوں کی تربیت فرمائی جن میں سے ہر ایک نے اپنے طور پر معارفِ اسلام کی اشاعت و فروغ اور معاشرے کی اصلاح میں اہم کردار ادا کیا۔ آپ کے شاگردوں میں احمد بن اسحاق قمی، عثمان بن سعید اور علی بن جعفر جیسے جلیل القدر افراد شامل ہیں۔
علامہ ساجد نقوی نے کہا: جب بھی مشکلات اور مسائل پیش آتے تو امام حسن عسکری علیہ السلام اپنے علمِ امامت اور حیرت انگیز تدبیر کے ذریعے سخت ترین مشکلات کو حل فرما دیتے تھے۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: جب انسانی معاشروں میں ناانصافی، بے عدلی، تشدد اور برائیوں کا رواج ہوتا ہے تو لوگ ایک ایسے مسیحا کے منتظر ہوتے ہیں جو انہیں مشکلات سے نکالے، ظلم کا خاتمہ کرے، معاشرے کو تمام برائیوں سے پاک کرے اور ایک پُرامن، صالح اور نیکی پر مبنی معاشرہ قائم کرے۔
انہوں نے کہا: امام حسن عسکری علیہ السلام کی عظمت و بزرگی کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ پوری کائنات جس مسیحا کی منتظر ہے، وہ انہی کے فرزند صالح حضرت امام مہدی علیہ السلام ہیں۔
علامہ سید ساجد علی نقوی نے زور دیتے ہوئے کہا: دورِ حاضر میں دنیائے انسانیت کو بالعموم اور عالم اسلام کو بالخصوص جن بحرانوں اور چیلنجز کا سامنا ہے اور انسانی معاشرے جس گراوٹ کا شکار ہوچکے ہیں، ان حالات میں انسانوں کو ہدایت اور پیشوائی کی ضرورت ہے۔ یہ ہدایت اور پیشوائی حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی سیرت کا مطالعہ کرکے اور اس پر عمل کرکے حاصل کی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا: ہمیں چاہیے کہ امام حسن عسکری علیہ السلام کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے انسانیت کو مسائل سے نجات دلانے کے لیے اپنا انفرادی و اجتماعی کردار ادا کریں، حقیقی اسلامی و جمہوری نظام رائج کریں اور عدل و انصاف سے مزین معاشرے تشکیل دیں۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
امام حسن عسکری علیہ السلام کی سیرت سے رہنمائی حاصل کر کے مسائل سے نجات ممکن ہے
حوزہ / علامہ سید ساجد علی نقوی نے گیارہویں امام حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حسن ابن علی، ابو محمد کنیت اور عسکری لقب پانے والے گیارہویں امام نے نہایت کٹھن اور نامساعد حالات میں اپنے والد گرامی حضرت امام علی نقی علیہ السلام کی شہادت کے بعد منصب امامت سنبھالا۔ آپ کی امامت کے اثرات معاشرے اور ماحول میں واضح طور پر مرتب ہوئے اور لوگوں کی کثیر تعداد راہ حق و صداقت کی طرف متوجہ ہوئی۔
-
امام حسن عسکری (ع) نے اسلام کی آفاقی تعلیمات کے لئے جدوجہد کی، علامہ سید ساجد علی نقوی
حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: دور حاضر مشکلات اور مسائل کا مرقع بن چکا۔ جس میں ہر انسان ایک مسیحا کے انتظار میں ہے۔
-
علامہ سید ساجد علی نقوی:
امام حسن عسکری (ع) نے اسلام کی ترویج کے لئے بے پناہ جدوجہد کی
حوہ / علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا: امام علیہ السلام کی عظمت و بزرگی کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ پوری کائنات جس مسیحا کی منتظر ہے وہ انہی کے فرزند صالح…
-
امام حسن عسکری نے رشد وہدایت کیلئے بے پناہ جدوجہد کی، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان: حضرت امام حسن عسکری نے حکمرانوں کے ظلم و ستم اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرتے ہوئے اپنے نائبین و مخلصین کے ذریعہ پیغام…
-
امام حسن عسکری (ع) نے دین اسلام کی ترویج و اشاعت کیلئے جدوجہد کی، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ 28سال کی عمر میں درجہ شہادت پر فائز ہونے والے امام حسن عسکری ؑ نے اپنی مختصر حیات طیبہ میں بھی دین کی حقیقی تعلیمات کو فروغ دیا، آپکی عظمت و بزرگی…
-
امام حسن عسکری ؑظلم و استبداد کی سیاہ آندھیوں میں ایک روشن چراغ تھے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ حضرت امام حسن عسکری ؑؑ نے اپنی مختصر حیات طیبہ میں بھی دین کی آفاقی تعلیمات کی ترویج و اشاعت اور فروغ کے لئے بے پناہ جدوجہد کی امام کے عظمت و بزرگی…
-
حقیقی منتظر وہ ہے جو ظلم و ناانصافی کے خلاف عملی کردار ادا کرے: مولانا ابو الحسن نقوی
حوزہ/ حقیقی انتظارِ امام زمانہؑ محض زبانی دعوے یا ظہور کی آرزو کا نام نہیں، بلکہ اپنے معاشرے میں ظلم، ناانصافی، جھوٹ اور اخلاقی برائیوں کے مقابلے میں مثبت…









آپ کا تبصرہ