منگل 22 ستمبر 2026 - 14:24

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ جوادی آملی نے مرجعِ عالی قدرِ تقلید حضرت آیت اللہ شبیری زنجانی (رہ) کے انتقال پر تعزیت پیش کرتے ہوئے پیغام جاری کیا ہے۔ ان کے پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَیْهِ رَاجِعُونَ

مرجعِ عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی کا انتقال ایک افسوسناک دینی اور ثقافتی سانحہ ہے۔

وہ ایک نامور فقیہ تھے جنہوں نے فقہِ امامیہ کے بنیادی اراکین کو بخوبی درک کیا، علم کے بنیادی عناصر اور پائیدار اساتذہ کی تربیت کی، گراں قدر کتابیں تصنیف فرمائیں اور ایک صدی قرآن و عترت اور لوگوں کی ہدایت و رہنمائی میں گزاری۔

وَسَلَامٌ عَلَیْهِ یَوْمَ وُلِدَ وَیَوْمَ یَمُوتُ وَیَوْمَ یُبْعَثُ حَیًّا

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha