جمعرات 24 ستمبر 2026 - 03:00
حدیث روز | بچوں کو دینی تعلیم دینے کی اہمیت

حوزہ/ امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں بچوں کو "بسم اللہ الرحمن الرحیم" سکھانے کی فضیلت اور بچے، استاد اور والدین کے اجر کی طرف اشارہ فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحار الانوار" سے نقل کی گئی ہے۔

اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الصادق علیه السلام:

«إِنَّ الْمُعَلِّمَ إِذَا قَالَ لِلصَّبِیِّ: قُلْ: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ، فَقَالَ الصَّبِیُّ: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ، کَتَبَ اللَّهُ بَرَاءَةً لِلصَّبِیِّ، وَبَرَاءَةً لِلْمُعَلِّمِ، وَبَرَاءَةً لِأَبَوَیْهِ مِنَ النَّارِ.

امام صادق علیہ السلام نے فرمایا:

جب استاد بچے سے کہے: کہو "بسم اللہ الرحمن الرحیم"، اور بچہ اسے کہہ دے، تو اللہ تعالیٰ بچے کے لیے، استاد کے لیے اور اس کے والدین کے لیے جہنم سے نجات کا پروانہ لکھ دیتا ہے۔

بحار الانوار، ج 92، ص 275

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha