جمعرات 8 اکتوبر 2026 - 19:49
اٹلی میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرے پر اسرائیلی سیاحوں کا حملہ

حوزہ/ اٹلی کے شہر نیپلز میں غزہ اور فلسطین کی حمایت میں ہونے والے خواتین کے احتجاجی اجتماع کے دوران چند اسرائیلی سیاحوں نے مظاہرین سے بدسلوکی کی اور پولیس کی مداخلت کے باوجود اہلکاروں سے بھی جھگڑ پڑے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اٹلی کے شہر نیپلز میں غزہ اور فلسطین کی حمایت میں ہونے والے خواتین کے احتجاجی اجتماع کے دوران چند اسرائیلی سیاحوں نے مظاہرین سے بدسلوکی کی اور پولیس کی مداخلت کے باوجود اہلکاروں سے بھی جھگڑ پڑے۔

5 اکتوبر 2026ء کو نیپلز کی معروف ٹولِڈو اسٹریٹ کے علاقے لارگو برلنگوئر میں خواتین نے غزہ میں شہید ہونے والے بچوں کی یاد اور فلسطینی عوام کی آزادی کی حمایت میں ہفتہ وار احتجاج کیا۔

رپورٹ کے مطابق اس دوران چند اسرائیلی سیاح احتجاجی مقام پر پہنچے اور وہاں موجود خواتین کو گالیاں دیں اور ان سے بدسلوکی کی۔ خواتین نے اشتعال میں آنے کے بجائے اپنا احتجاج جاری رکھا اور نعرے لگاتی رہیں۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور مذکورہ افراد کو وہاں سے جانے اور اپنی شناختی دستاویزات پیش کرنے کو کہا۔ تاہم انہوں نے پولیس کی بات ماننے سے انکار کیا اور مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں سے بھی بدتمیزی اور ہاتھا پائی کی۔

صورتحال پر قابو پانے کے لیے مزید پولیس اہلکار اور گاڑیاں موقع پر پہنچیں۔ بعض افراد وہاں سے فرار ہوگئے، جبکہ کچھ کو پولیس نے گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا۔ اس کارروائی پر ٹولِڈو اسٹریٹ میں موجود شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha