حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفد میں پرنسپل جامعہ امام جعفر صادقؑ، حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید طیب محمد رضوی؛ نگرانِ دفتر و مکتبِ معارفِ علومِ اسلامی، حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ حسن ذاکری؛ دفتر انچارج، حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید مظفر حسین رضوی؛ ترجمانِ ایسوسی ایشن، حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید محمد حسین اور صدرِ ذاکرین جناب ذاکر ماجد عباس خواجہ شامل تھے۔

اس دورے کا بنیادی مقصد علاقے کی فلاح و بہبود، مقامی عوام کو درپیش مسائل کا جائزہ لینا، عوامی رابطے کو فروغ دینا اور تنظیمی سرگرمیوں کو مزید مستحکم بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرنا تھا۔
دورے کے دوران وفد نے مقامی حالات اور تنظیمی امور کا جائزہ لیا۔ باہمی مشاورت اور علاقے کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹینگن میں آل جموں و کشمیر شیعہ ایسوسی ایشن کی ایک مقامی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ اس اقدام کا مقصد علاقے کے عوام کے ساتھ مؤثر رابطہ قائم کرنا، ان کے مسائل کو تنظیمی سطح پر اجاگر کرنا اور ان کے حل کے لیے مربوط کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔

اس موقع پر اہلیان ٹینگن نے جوق در جوق شرکت کرکے آل جموں و کشمیر شیعہ ایسوسی ایشن کے ساتھ اپنی وابستگی اور تعاون کا اظہار کیا۔
اجتماع کے شرکاء نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ ایسوسی ایشن کے اغراض و مقاصد، تنظیمی اہداف اور فلاحی و سماجی سرگرمیوں کی تکمیل میں بھرپور تعاون کریں گے اور ہر مرحلے پر تنظیم کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ آل جموں و کشمیر شیعہ ایسوسی ایشن عوامی خدمت، فلاح و بہبود، اتحاد و اتفاق اور تنظیمی استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ ٹینگن میں مقامی کمیٹی کی تشکیل اور اہلیان علاقہ کی بھرپور شرکت کو عوامی رابطے کے فروغ، اجتماعی تعاون اور تنظیمی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔










آپ کا تبصرہ