بدھ 14 اکتوبر 2026 - 09:35
جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب لکھنؤ کے وفد کا جامعہ باب العلم میرگنڈ بڈگام کا دورہ؛اداروں کے باہمی روابط کے فروغ پر زور

حوزہ/ جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب لکھنؤ کے طلبہ اور عملے پر مشتمل ایک وفد نے حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میرگنڈ بڈگام جموں و کشمیر کا دورہ کیا، جہاں انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے جنرل سیکریٹری حجت الاسلام سید مجتبیٰ عباس موسوی اور جامعہ باب العلم کے طلبہ و عملے نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب لکھنؤ کے طلبہ اور عملے پر مشتمل ایک وفد نے حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میرگنڈ بڈگام جموں و کشمیر کا دورہ کیا، جہاں انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے جنرل سیکریٹری حجت الاسلام سید مجتبیٰ عباس موسوی اور جامعہ باب العلم کے طلبہ و عملے نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب لکھنؤ کے وفد کا جامعہ باب العلم میرگنڈ بڈگام کا دورہ؛اداروں کے باہمی روابط کے فروغ پر زور

اس دورے کا مقصد دینی و علمی اداروں کے درمیان باہمی روابط کو فروغ دینا، تعلیمی سرگرمیوں کا مشاہدہ کرنا اور طلبہ کے مابین علمی و فکری تبادلے کے مواقع فراہم کرنا تھا۔

اس موقع پر جامعہ باب العلم کے طلبہ اور عملے نے مہمان وفد کا خیرمقدم کیا۔ اس دورے کو دینی تعلیم کے فروغ، علمی وابستگی کے استحکام اور مختلف تعلیمی اداروں کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔

جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب لکھنؤ کے وفد کا جامعہ باب العلم میرگنڈ بڈگام کا دورہ؛اداروں کے باہمی روابط کے فروغ پر زور

جامعہ باب العلم میرگنڈ بڈگام دینی تعلیم کے فروغ اور نئی نسل کی علمی و اخلاقی تربیت کے حوالے سے ایک اہم ادارے کی حیثیت رکھتا ہے۔ ایسے دورے طلبہ کو ایک دوسرے کے تعلیمی ماحول، تجربات اور علمی سرگرمیوں سے واقف ہونے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha