حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت الله العظمیٰ سید موسیٰ شبیر زنجانی رحمۃ الله علیہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے مدرسہ امام مہدی (ع) اعظم گڑھ ہندوستان میں مجلس کا انعقاد کیا گیا، جس میں علمائے کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس مجلسِ ترحیم میں حاضرین نے روحانیت اور اخلاص سے بھرپور ماحول میں جمع ہو کر مرحوم کے لیے قرآن خوانی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید پیام حیدر رضوی نے کہا کہ آیت الله شبیری زنجانی ایک ایسے عالم کا واضح نمونہ تھے، جنہوں نے اپنی زندگی اہلبیت (ع) کے علوم کو سیکھنے، تعلیم دینے، تحقیق کرنے اور لوگوں کو اہلبیت (ع) کے دین و تعلیمات کی طرف رہنمائی کرنے میں صرف کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم اپنے عمل میں بردبار اور متحد تھے اور مختلف فکری تحریکوں اور لوگوں کے گروہوں کے ساتھ کشادہ دلی سے پیش آتے تھے۔ بعض اوقات کہا جاتا تھا کہ اگر ہم شیعوں کے درمیان اتحاد کی علامت کے طور پر ایک دن مقرر کرنا چاہیں تو اس موقع کے لیے آیت اللہ شبیری کی یوم پیدائش کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

اس موقع پر مولانا سید سلطان حسین، مولانا سید محمد مہدی، مولانا سید کاظم عبّاس، مولانا سید مجاہد حسین، مولانا غلام باقر خان، مولانا سید علی رضا اور مولانا سید عارف عبّاس نقوی و دیگر موجود رہے۔










آپ کا تبصرہ