حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان میں جامعۃ المصطفیٰ کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر کمال حسینی نے سکھ اور ہندو، مسلم رہنماؤں سے ملاقات کی، جس میں مختلف مذاہب کے درمیان علمی، تحقیقی اور ثقافتی تعاون کے فروغ اور مشترکہ سرگرمیوں کے انعقاد پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں جانب سے قرآنی تعلیمات، ہندو مذہب کی مقدس کتابوں اور سکھ مذہب کی تعلیمات کی روشنی میں انسانی سعادت کے موضوع پر ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرنے پر زور دیا گیا۔
اس موقع پر کانفرنس کے انعقاد کے طریقۂ کار، اس کے موضوعات اور مشترکہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بھی گفتگو ہوئی۔
یہ ملاقات ہندوستان میں مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان باہمی روابط کو فروغ دینے اور علمی، تحقیقی و ثقافتی میدانوں میں مشترکہ سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کی کوششوں کا حصہ تھی۔










آپ کا تبصرہ