حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے پارلیمانی وفد نے نئی دہلی میں بارہویں برکس پارلیمانی فورم میں شرکت کے لیے اپنے دورۂ ہندوستان کے دوران ہندوستان میں جامعۃ المصطفیٰ کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی سے ملاقات کی۔
اس وفد میں ڈاکٹر احمد نادری، ڈاکٹر عباس مقتدائی اور ڈاکٹر علی حدادی شامل تھے۔ ملاقات کے دوران حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی نے ہندوستان میں جامعۃ المصطفیٰ کی نمائندگی کے تحت انجام پانے والی ثقافتی اور تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں وفد کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔










آپ کا تبصرہ