اتوار 18 اکتوبر 2026 - 13:01
اسلام کسی جنگ میں شکست سے دوچار نہیں ہوا: آیت اللہ جوادی آملی

حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی نے کہا ہے کہ اسلام نے تمام جنگوں میں کامیابی حاصل کی، حتیٰ کہ جنگِ اُحد میں بھی اللہ کی مدد شاملِ حال رہی، البتہ یہ مدد کبھی مکمل اور کبھی اس سے کم درجے کی کامیابی کی صورت میں ظاہر ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی نے سورۂ بقرہ کی تفسیر کے دوران اسلام کی جنگوں اور ان میں نصرتِ الٰہی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو تمام جنگوں میں کامیابی حاصل ہوئی، حالانکہ ان میں سے بیشتر جنگیں غیر مساوی حالات میں لڑی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ تاریخِ اسلام میں کسی بھی موقع پر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اسلام کو حقیقی شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ جنگِ اُحد میں بعض مسلمانوں کی شہادت کے باوجود اسے اسلام کی شکست قرار نہیں دیا جا سکتا۔

آیت اللہ جوادی آملی نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہر جنگ میں اپنے دین کی مدد فرمائی، حتیٰ کہ جنگِ اُحد میں بھی اس کی نصرت شاملِ حال رہی۔ البتہ اللہ کی مدد کے نتیجے میں حاصل ہونے والی کامیابی کے درجات مختلف ہو سکتے ہیں؛ کبھی مکمل کامیابی حاصل ہوتی ہے اور کبھی اس سے کم درجے کی کامیابی نصیب ہوتی ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ ایسا نہیں ہے کہ کسی محاذ پر اللہ کی مدد شاملِ حال نہ رہی ہو یا اسلام کو شکست ہوئی ہو، بلکہ مسلمان جب بھی اسلام کے دفاع کے لیے میدان میں اترے، کامیابی کے ساتھ واپس آئے؛ اگرچہ کامیابی کی نوعیت اور اس کا درجہ مختلف رہا۔

ماخذ: تفسیر سورۂ بقرہ، درس نمبر 374۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha