اتوار 25 اکتوبر 2026 - 18:33
عزائے فاطمیہ ظلم کے خلاف حق کی آواز اور دفاعِ ولایت کا عنوان ہے: مولانا سید صبیح الحسن رضوی

حوزہ/ جامعہ امام مہدیؑ میں شبِ شہادتِ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے مجلسِ عزاء منعقد ہوئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید صبیح الحسن رضوی نے عزائے فاطمیہ کو ظلم کے خلاف حق کی آواز، دفاعِ ولایت اور معاشرے میں عدل و انصاف کے قیام کے لیے شعور بیدار کرنے کا مؤثر ذریعہ قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اعظم گڑھ/ شبِ شہادتِ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے جامعہ امام مہدیؑ اعظم گڑھ میں مجلسِ عزاء منعقد ہوئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید صبیح الحسن رضوی زید عزہ نے عزائے فاطمیہ کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ عزائے فاطمیہ محض گریہ و ماتم کا نام نہیں، بلکہ ظلم و باطل کے چہرے سے نقاب ہٹانے، حق کا دفاع کرنے اور مظلومیت کی آواز کو زندہ رکھنے کا ایک تاریخی و انقلابی پیغام ہے۔

عزائے فاطمیہ ظلم کے خلاف حق کی آواز اور دفاعِ ولایت کا عنوان ہے: مولانا سید صبیح الحسن رضوی

مولانا سید صبیح الحسن رضوی نے کہا کہ عزائے فاطمیہ حق و باطل کے درمیان معرکے کی یاد تازہ کرتی ہے اور مظلومیت کی وہ صدا ہے جو رہتی دنیا تک ظالموں کو رسوا کرتی رہے گی۔ اس کا تسلسل اور حق و ولایت کا دفاع درحقیقت امامِ زمانہ حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی عالمی عدل پر مبنی حکومت کے قیام کی راہ ہموار کرنے کا ذریعہ ہے۔ عزائے فاطمیہ کے ذریعے معاشرے میں عدل و انصاف کے قیام اور ظلم کے خاتمے کا شعور بیدار کیا جاتا ہے۔

عزائے فاطمیہ ظلم کے خلاف حق کی آواز اور دفاعِ ولایت کا عنوان ہے: مولانا سید صبیح الحسن رضوی

انہوں نے مزید کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی حیاتِ مبارکہ ہمیں یہ درس دیتی ہے کہ ہر دور میں امامِ وقت اور ولایتِ الٰہی کا دفاع کس طرح کیا جائے۔ آپ سلام اللہ علیہا کی سیرت، کردار اور حق گوئی کو معاشرے میں عام کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ افراد اور معاشرہ آپ کی تعلیمات سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے فاطمی کردار و اقدار کا آئینہ دار بن سکے۔

عزائے فاطمیہ ظلم کے خلاف حق کی آواز اور دفاعِ ولایت کا عنوان ہے: مولانا سید صبیح الحسن رضوی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha