حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ مجتہدی تہرانیؒ نے اپنی اخلاقی نصیحتوں میں کہا ہے کہ بعض افراد شیطانی وسوسوں کا شکار ہو جاتے ہیں اور ان کے ذہن میں خدا کے وجود، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صداقت اور قیامت کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا ہونے لگتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایسے افراد ان خیالات کو دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن بسا اوقات انہیں کامیابی نہیں ملتی۔ ایسی صورت میں انہیں ذکرِ مبارک «لا حول ولا قوة إلا بالله العلي العظيم» کثرت سے پڑھنا چاہیے۔
آیت اللہ مجتہدی تہرانیؒ نے مزید کہا کہ بعض لوگ شیطانی وسوسوں سے پریشان ہو کر ان کے پاس آتے تھے تو وہ انہیں یہی ذکر پڑھنے کی نصیحت کرتے تھے۔










آپ کا تبصرہ