منگل 3 نومبر 2026 - 17:59
مولانا عقیل رضا ترابی کی رحلت دینی و تبلیغی حلقوں کے لیے بڑا نقصان ہے: مولانا سید مہدی عباس زیدی

حوزہ/ امام جمعہ چھجوپورہ سادات، ضلع بجنور، مولانا سید مہدی عباس زیدی سرسوی نے مدرسہ بنت الہدیٰ ہریانہ کے سربراہ مرحوم مولانا عقیل رضا ترابی کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے قوم کے لیے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ چھجوپورہ سادات، ضلع بجنور، مولانا سید مہدی عباس زیدی سرسوی نے مدرسہ بنت الہدیٰ ہریانہ کے سربراہ مرحوم مولانا عقیل رضا ترابی کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے قوم کے لیے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مولانا عقیل رضا ترابی کی دینی، تبلیغی، تعلیمی اور قومی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ ان کی رحلت سے دینی و تبلیغی حلقوں میں غم کی فضا چھا گئی ہے اور ان کے درمیان پیدا ہونے والا خلا بآسانی پُر نہیں کیا جا سکتا۔

مولانا سید مہدی عباس زیدی نے مزید کہا کہ مرحوم نے دینی تعلیم و تدریس، تحقیق اور ترویجِ معارفِ اہل بیت علیہم السلام کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ مدرسہ بنت الہدیٰ ہریانہ کے قیام اور اس کی تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے میں ان کا اہم کردار رہا۔ وہ طلبہ و طالبات کی فکری و علمی تربیت کے لیے مختلف موضوعات پر علماء و خطباء کو مدعو کرتے تھے، تاکہ پیچیدہ دینی و علمی مسائل کو آسان انداز میں سمجھایا جا سکے اور نئی نسل اہل علم کے بیانات و افکار سے استفادہ کرسکے۔

انہوں نے مرحوم کے فرزندان، اہل خانہ، محبین اور مدرسے کے طلبہ و طالبات سے تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے بارگاہِ الٰہی میں دعا کی کہ خداوند عالم مرحوم کے درجات بلند فرمائے، انہیں جوارِ معصومین علیہم السلام میں جگہ عطا کرے اور ان کی تمام دینی و علمی خدمات کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت بخشے۔ آمین۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha