اتوار 4 اکتوبر 2026 - 16:46
مولانا عقیل رضا ترابی کی کامیاب بائی پاس سرجری کے لیے دعائے صحت کی اپیل

حوزہ/مولانا عقیل رضا ترابی، سربراہ مدرسہ بنت الہدیٰ رجسٹرڈ، ہریانہ ہندوستان ان دنوں میدانتا ہاسپٹل، گڑگاؤں، ہریانہ میں زیرِ علاج اور زیرِ نگرانیِ اطباء ہیں۔ طبی معائنے کے مطابق مولانا موصوف کے دل کی صحت سے متعلق پیچیدگی کے پیشِ نظر ان کی بائی پاس سرجری بروز پیر، ۵ اکتوبر ۲۰۲۶ء کو ان شاء اللہ انجام پائے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی:مولانا عقیل رضا ترابی، سربراہ مدرسہ بنت الہدیٰ رجسٹرڈ، ہریانہ ہندوستان ان دنوں میدانتا ہاسپٹل، گڑگاؤں، ہریانہ میں زیرِ علاج اور زیرِ نگرانیِ اطباء ہیں۔ طبی معائنے کے مطابق مولانا موصوف کے دل کی صحت سے متعلق پیچیدگی کے پیشِ نظر ان کی بائی پاس سرجری بروز پیر، ۵ اکتوبر ۲۰۲۶ء کو ان شاء اللہ انجام پائے گی۔

اس موقع پر تمام علمائے کرام، فضلاء، مومنین، احباب اور حوزہ نیوز ایجنسی کے معزز قارئین سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ مولانا عقیل رضا ترابی کی صحتِ کاملہ، عاجلہ اور کامیاب آپریشن کے لیے بارگاہِ خداوندِ متعال میں خصوصی دعا فرمائیں اور بحقِ محمد و آلِ محمدؐ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دستِ دعا بلند کریں۔

مولانا عقیل رضا ترابی کی کامیاب بائی پاس سرجری کے لیے دعائے صحت کی اپیل

مولانا عقیل رضا ترابی عرصۂ دراز سے دینی، علمی اور تبلیغی خدمات میں مصروفِ عمل ہیں اور ان کے متعدد مضامین حوزہ نیوز ایجنسی سے بھی نشر ہوتے رہے ہیں۔ وہ صوبہ ہریانہ کے سید چھپرہ، ضلع کرنال میں قائم مدرسہ بنت الہدیٰ رجسٹرڈ کے سربراہ کی حیثیت سے دینی و تعلیمی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کی مخلصانہ کاوشوں اور مسلسل جدوجہد کے نتیجے میں علاقے کی دخترانِ قوم کے لیے تعلیم و تربیت کا ایک ایسا مرکز قائم ہوا ہے جہاں طالبات قرآن کریم، معارفِ اہل بیتؑ اور دینی علوم سے بہرہ مند ہو رہی ہیں۔

ان کی علمی و قلمی خدمات کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم و تربیت اور خدمتِ خلق کے میدان میں ان کی جدوجہد قابلِ قدر ہے۔ اس وقت ان کی علالت اور زیرِ علاج ہونے کی خبر اہلِ علم و ایمان کے لیے باعثِ تشویش ہے، لہٰذا تمام اہلِ ایمان سے خصوصی طور پر دعائے صحت کی درخواست کی جاتی ہے۔

بارگاہِ رب العزت میں دعا ہے کہ بحقِ محمد و آلِ محمدؐ مولانا عقیل رضا ترابی کو صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے، آپریشن کو کامیاب فرمائے، تمام مراحل کو آسان فرمائے اور انہیں صحت و سلامتی کے ساتھ دینی، علمی، تعلیمی اور خدمتِ خلق کی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے لیے دوبارہ مکمل توانائی عطا فرمائے۔

اللّٰهُمَّ اشْفِهِ شِفَاءً عَاجِلًا كَامِلًا، وَأَلْبِسْهُ ثَوْبَ الصِّحَّةِ وَالْعَافِيَةِ، بِحَقِّ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍؐ۔

آمین یا رب العالمین۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha