پیر 5 اکتوبر 2026 - 10:37
الرضا ہیلتھ کیئر اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن کرگل کی تیسری ایگزیکٹو باڈی کے انتخابات/40 سے زائد ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی شرکت

حوزہ/جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے شعبۂ صحت، الرضا ہیلتھ کیئر اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن کرگل کی تیسری ایگزیکٹو باڈی کے انتخاب کے لیے باقاعدہ انتخابات کا انعقاد کیا گیا، جس میں فاؤنڈیشن سے وابستہ 40 سے زائد ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انتخابات کا انعقاد اثنا عشریہ نیٹ ورک کانفرنس ہال کرگل میں کیا گیا، جہاں صدر، جنرل سیکرٹری اور خازنچی (کیشئر) کے عہدوں کے لیے امیدواروں نے حصہ لیا۔ انتخابی عمل کو منظم، شفاف اور جمہوری اصولوں کے مطابق مکمل کیا گیا، یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ نائب صدر کے عہدے کیلئے ڈاکٹر فاطمہ نسا کو بلامقابلہ کامیاب قرار دی گئی ہے۔

الرضا ہیلتھ کیئر اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن کرگل کی تیسری ایگزیکٹو باڈی کے انتخابات/40 سے زائد ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی شرکت

سابق چیف میڈیکل آفیسر اور الرضا ہیلتھ کیئر اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر منور حسین وزیر نے ریٹرننگ آفیسر کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دیئے، جبکہ فاؤنڈیشن کی مینجنگ کمیٹی کے رکن حاجی گلزار حسین وزیر نے پریزائیڈنگ آفیسر کے طور پر خدمات انجام دیئے۔

اس موقع پر انصار المہدی کے اراکین بلال احمد بلتی، فیاض علی چھولٹے اور شبیر حسین کھچے نے پولنگ آفیسرز کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں، جبکہ الرضا ہیلتھ کیئر اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے بھی پولنگ اسٹاف کے طور پر انتخابی انتظامات میں معاونت فراہم کی۔

انتخابات میں صدر کے عہدے کے لیے ڈاکٹر ذاکر حسین اور ڈاکٹر شبیر حسین نے حصہ لیا۔ جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لیے ڈاکٹر محمد عباس، ڈاکٹر شجاعت علی اور ڈاکٹر سید افتخار حسین موسوی امیدوار تھے۔ اسی طرح خازنچی (کیشئر) کے عہدے لیے ڈاکٹر حاجی محمد علی اور ڈاکٹر محمد کاظم نے اپنی امیدواری پیش کی۔

الرضا ہیلتھ کیئر اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن کرگل کی تیسری ایگزیکٹو باڈی کے انتخابات/40 سے زائد ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی شرکت

الرضا ہیلتھ کیئر اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیرِ اہتمام ایک اہم فلاحی و طبی شعبہ ہے، جو خطۂ کرگل اور لداخ میں صحتِ عامہ کے فروغ، طبی خدمات کی فراہمی، صحت سے متعلق آگاہی اور ضرورت مند افراد کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مختلف منصوبوں اور سرگرمیوں کے ذریعے اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔

فاؤنڈیشن کی جانب سے طبی کیمپس، طبی اسکریننگ پروگرامز، ماہر ڈاکٹروں کی خدمات اور مختلف خصوصی طبی اقدامات کا انعقاد اسی عزم کا حصہ ہے کہ معاشرے کے تمام طبقات تک صحت کی بنیادی اور معیاری سہولیات پہنچائی جا سکیں۔

فاؤنڈیشن کی تیسری ایگزیکٹو باڈی کے لیے ہونے والے انتخابات کو ادارے کے انتظامی اور تنظیمی سفر میں ایک اہم مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے۔ نئی ایگزیکٹو باڈی کا مقصد فاؤنڈیشن کی طبی و فلاحی سرگرمیوں کو مزید منظم اور مؤثر بنانا، طبی خدمات کے دائرۂ کار کو وسعت دینا اور خدمتِ خلق کے مشن کو مزید مضبوط انداز میں آگے بڑھانا ہوگا۔

الرضا ہیلتھ کیئر اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن کرگل کی تیسری ایگزیکٹو باڈی کے انتخابات/40 سے زائد ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی شرکت

انتخابی نتائج کا باضابطہ اعلان صدر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل، حجت الاسلام شیخ ناظر مہدی محمدی کی عدم دستیابی کے باعث چند روز بعد کیا جائے گا۔

نتائج کے اعلان کے بعد نومنتخب ایگزیکٹو باڈی آئندہ مدت کے لیے فاؤنڈیشن کی انتظامی ذمہ داریاں سنبھالے گی۔

اس موقع پر الرضا ہیلتھ کیئر اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن کے سابق صدر ڈاکٹر محمد عباس نے انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں، ووٹرز، انتخابی عملے، رضاکاروں، پریس کلب کرگل کے صدر اور میڈیا نمائندگان سمیت تمام متعلقہ افراد کا شکریہ ادا کیا، جن کے تعاون سے انتخابی عمل خوش اسلوبی اور کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔

الرضا ہیلتھ کیئر اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن کرگل کی تیسری ایگزیکٹو باڈی کے انتخابات/40 سے زائد ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی شرکت

ڈاکٹر محمد عباس نے اپنے دورِ صدارت کے دوران فاؤنڈیشن کے ساتھ تعاون کرنے والے ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل اسٹاف، الرضا کے رضاکاروں، پریس کلب آف کرگل اور میڈیا نمائندگان، بالخصوص یوٹی انتظامیہ، ضلع انتظامیہ اور جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے صدر حجت الاسلام شیخ ناظر مہدی محمدی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی تمام متعلقہ ادارے، شخصیات اور رضاکار الرضا ہیلتھ کیئر اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن کے فلاحی و طبی مشن میں اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔

انہوں نے نومنتخب ایگزیکٹو باڈی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ فاؤنڈیشن مستقبل میں بھی خدمتِ خلق، صحتِ عامہ اور ضرورت مند افراد کو طبی سہولیات کی فراہمی کے میدان میں اپنی خدمات کو مزید وسعت دے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha