حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے امریکی مڈٹرم انتخابات کے نتائج پر اپنے ردعمل میں کہا: ڈیموکریٹس، بالخصوص عبدالرحمان محمد السید کی کامیابی محض ایک انتخابی نتیجہ نہیں بلکہ فسطائیت، جارحیت اور سامراجی پالیسیوں کے خلاف عوامی ردعمل کی عکاس ہے۔
انہوں نے کہا: امریکی صدر سمیت صہیونی لابی اور بڑے سرمایہ کاروں کی مخالفت کے باوجود انتخابی نتائج میں سامنے آنے والا اپ سیٹ سامراجیت اور صہیونیت کے لیے واضح پیغام اور نوشتہ دیوار ہے۔ یہ کامیابی مظلوموں کی بلند ہونے والی صداؤں اور شہداء کی عظیم قربانیوں کا نتیجہ ہے۔
علامہ سید ساجد علی نقوی نے مزید کہا: انتخابی نتائج اس حقیقت کی عکاسی کرتے ہیں کہ عوامی شعور اور مظلوم اقوام کی آواز کو طاقت، سرمایہ اور اثر و رسوخ کے ذریعہ دبانا ممکن نہیں۔ یہ کامیابی ان مظلوموں کی جدوجہد اور قربانیوں کی ترجمانی کرتی ہے جو دنیا بھر میں ظلم، جارحیت اور استحصالی پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں۔










آپ کا تبصرہ