جمعہ 13 نومبر 2026 - 00:19
بحرینی مظلوم علماء کی حمایت میں حوزہ علمیہ کے اساتذہ و مدرسین کا دوٹوک مؤقف؛ فوری رہائی کا مطالبہ

حوزہ/مدرس اور مرکزِ فقہ امام علی بن موسیٰ الرضا (علیہ السلام) کے اساتذہ نے بحرین کے مظلوم علمائے کرام کی حمایت میں کہا ہے کہ بحرینی علماء کی حمایت دراصل دینی رسالت کی حقانیت، حوزوی سرگرمیوں کی خودمختاری اور علمائے دین کے مقام و احترام کا دفاع ہے۔ علماء کی فوری اور غیر مشروط رہائی ایک سنجیدہ مطالبہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرس اور مرکزِ فقہ امام علی بن موسیٰ الرضا (علیہ السلام) کے اساتذہ نے بحرین کے مظلوم علمائے کرام کی حمایت میں کہا ہے کہ بحرینی علماء کی حمایت دراصل دینی رسالت کی حقانیت، حوزوی سرگرمیوں کی خودمختاری اور علمائے دین کے مقام و احترام کا دفاع ہے۔ علماء کی فوری اور غیر مشروط رہائی ایک سنجیدہ مطالبہ ہے۔

مدرس اور مرکزِ فقہ امام علی بن موسیٰ الرضا (علیہ السلام) کے اساتذہ نے بحرین کے مظلوم علمائے کرام کی حمایت میں ایک بیان جاری کیا ہے، جس کا متن درج ذیل ہے:

بسم الله الرحمٰن الرحیم

وَسَیَعْلَمُ الَّذِینَ ظَلَمُوا أَیَّ مُنْقَلَبٍ یَنْقَلِبُونَ (سورۂ شعراء، آیت ۲۲۷)

حوزہ ہائے علمیہ نے تاریخ کے ہر دور میں اہلِ بیت عصمت و طہارت (علیہم السلام) کی معارف و تعلیمات کی حفاظت، توحید، دین اور اسلامی امت کے انسانی حقوق و کرامت کے دفاع میں ہمیشہ اپنا بنیادی کردار ادا کیا ہے اور اس راہ میں پیش پیش رہے ہیں۔

گزشتہ چند روز کے دوران، غزہ کے مظلوم عوام، بالخصوص بچوں کے قتلِ عام میں صہیونی حکومت کے کھلے جرائم اور ہمارے وطن عزیز ایران پر امریکہ کے وحشیانہ حملوں کے تسلسل کے ساتھ، بحرین کے متعدد ممتاز علمائے کرام کے خلاف سکیورٹی اور عدالتی دباؤ میں اضافے، نیز ان کی مسلسل گرفتاریوں اور عدالتی کارروائیوں سے متعلق تشویش ناک خبریں سامنے آئی ہیں۔

مدرس اور مرکزِ فقہ امام علی بن موسیٰ الرضا (علیہ السلام) کے اساتذہ بحرین کے عظیم اور ذمہ دار علمائے کرام کے ساتھ اپنی حمایت اور یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے، علمائے دین کے خلاف حالیہ اقدامات اور ان کی علمی، تبلیغی اور سماجی سرگرمیوں پر عائد پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور درج ذیل نکات پر زور دیتے ہیں:

۱۔ ہماری توقع ہے کہ بحرین کی حکومت، جب تک موقع باقی ہے، دنیا کے مجرموں، بالخصوص امریکہ اور صیہونی حکومت سے اپنی راہیں جدا کرے اور عوام کی صفوں میں واپس آتے ہوئے ان کے جائز مطالبات اور توقعات کا احترام کرے۔

۲۔ علمائے دین کا مقام انبیائے الٰہی کی رسالت اور مکتبِ اہلِ بیت (علیہم السلام) کی میراث سے وابستہ ہے۔ علمائے دین کے خلاف سکیورٹی اور عدالتی کارروائیاں اور انہیں اپنی علمی و تبلیغی ذمہ داریاں ادا کرنے سے روکنا نہ صرف عوامی اعتماد کو کمزور کرتا ہے بلکہ معاشرے کے معنوی سرمایہ اور سماجی اتحاد کو ناقابلِ تلافی نقصان بھی پہنچاتا ہے۔

۳۔ کسی بھی حکومت یا سیاسی قوت کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ سکیورٹی اور عدالتی ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے علمائے دین کی جائز دینی، علمی اور تبلیغی سرگرمیوں کو جرم قرار دے۔ ملک کی سلامتی اور استحکام کا تحفظ کسی بھی صورت شہریوں کے حقوق پامال کرنے، جائز دینی آزادیوں کو محدود کرنے اور علمی و مذہبی شخصیات کے خلاف کارروائی کرنے کا جواز نہیں بن سکتا۔

۴۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ بحرین کے حکام شرعی، قانونی اور انسانی حقوق کے تمام اصولوں کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے تمام ملزمان کے لیے منصفانہ عدالتی کارروائی، وکیل تک آزادانہ رسائی، قانونی حقوق کی فراہمی اور بدسلوکی و تشدد سے متعلق الزامات کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کو یقینی بنائیں گے۔ یہ بات واضح ہے کہ جبر اور دباؤ کے تحت حاصل کیے گئے کسی بھی اعتراف کی شرعی اور قانونی حیثیت نہیں ہے۔

۵۔ ان علمائے کرام کی فوری اور غیر مشروط رہائی ایک سنجیدہ مطالبہ ہے جو محض اپنی جائز دینی اور علمی سرگرمیوں کی انجام دہی کے باعث زیرِ حراست ہیں۔

۶۔ حوزہ ہائے علمیہ اور علمائے دین، بالخصوص مشہد، قم اور نجف کے حوزہ ہائے علمیہ، جغرافیائی سرحدوں اور قومی و نسلی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر دین کی حرمت کے تحفظ اور علمائے دین کے مقام و کرامت کے دفاع کے ذمہ دار ہیں۔ بحرین کے علمائے کرام کی حمایت کسی سیاسی دھارے یا مخصوص وابستگی کا دفاع نہیں، بلکہ دینی رسالت کی حقانیت، حوزوی سرگرمیوں کی خودمختاری اور علمائے دین کے مقام و احترام کا دفاع ہے۔

۷۔ آخر میں، ہم بحرین کے عظیم علمائے کرام، بالخصوص آیت اللہ اور حجۃ الاسلام شیخ محمد صنقور، شیخ علی الصددی اور شیخ محمود العالی کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے، مراجع عظام تقلید، علمائے کرام، حوزہ ہائے علمیہ کے فضلا، دینی اداروں اور عالمِ اسلام کے علمی مراکز سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ واضح اور ذمہ دارانہ مؤقف اختیار کرتے ہوئے ان علمائے کرام کے حقوق کے دفاع اور ان پر جاری دباؤ اور حقوق کی پامالی کو روکنے کے لیے اقدامات کریں گے۔

اسی طرح ہم بحرین کے حکام کو خبردار کرتے ہیں کہ علمائے دین کے خلاف جابرانہ اقدامات نہ تو حق طلبی کی آواز کو خاموش کر سکیں گے اور نہ ہی معارفِ الٰہی کی ترویج و تشریح کو روک پائیں گے، بلکہ اس سے عوامی بے اعتمادی اور حکومت و عوام کے درمیان فاصلے میں مزید اضافہ ہوگا۔ پائیدار امن و استحکام کا راستہ جبر اور دباؤ میں نہیں، بلکہ عدل و انصاف، عوام کے حقوق کی پاسداری اور علمائے دین کے مقام و احترام میں مضمر ہے۔

وَمَا النَّصرُ إِلّا مِن عِندِ اللَّهِ العَزیزِ الحَکیمِ (سورۂ آل عمران، آیت ۱۲۶)

والسلام علیکم ورحمة الله وبرکاته

مدرس اور مرکزِ فقہ امام علی بن موسیٰ الرضا (علیہما السلام) کے اساتذہ

حجج الاسلام والمسلمین:

۱۔ حمید اسماعیلی ۲۔ مہدی امجدی زادہ ۳۔ علیرضا ارژنگ ۴۔ محمد رضا باخدا ۵۔ مہدی بہادری ۶۔ علی برادران خلخالی ۷۔ ابراہیم توکلی مقدم ۸۔ رضا حق پناہ ۹۔ احمد جمالی ۱۰۔ محمد رضا جوان زیبا ۱۱۔ مجید خاموشی ۱۲۔ حمید خان زادہ ۱۳۔ ابوالقاسم دستورانی ۱۴۔ مرتضیٰ دلبریان ۱۵۔ محمد زائری ۱۶۔ محمد سجادی ۱۷۔ بلال شاکری ۱۸۔ سید حسن شریفی ۱۹۔ ایمان شکیبائی ۲۰۔ سید موسیٰ صدر ۲۱۔ محمد عباس زادہ پہلوان ۲۲۔ احمد عزتی بہلولی ۲۳۔ علی اکبر عبدی ۲۴۔ علی اکبر فرجام ۲۵۔ احمد فرطی ازغندی ۲۶۔ ابوالفضل فروتن ۲۷۔ جعفر فقانی ۲۸۔ علی قائمی نیک ۲۹۔ مجتبیٰ قدرتی ۳۰۔ سید محمد صادق قدمی ۳۱۔ علی قربانی ۳۲۔ حسین کندری ۳۳۔ مصطفیٰ کیانی ۳۴۔ مسلم گریوانی ۳۵۔ محمد رضا کاظمی گلوردی ۳۶۔ حجت گنابادی نژاد ۳۷۔ احد گوہری ۳۸۔ غلام رضا محمد زادہ ۳۹۔ قربانعلی محمدی ۴۰۔ سید کاظم مرتضوی مہریزی ۴۱۔ سید محمود مرویان حسینی ۴۲۔ سید جمال الدین موسوی ۴۳۔ رضا میہن دوست ۴۴۔ مرتضیٰ نوروزی ۴۵۔ ہادی وحیدی پور ۴۶۔ جواد وفائی مغانی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha