اتوار 22 نومبر 2026 - 13:13
آیت اللہ اعرافی کی آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی سے ملاقات

حوزہ / حوزہ علمیہ کے مدیر آیت اللہ علی رضا اعرافی نے آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کے مدیر آیت اللہ علی رضا اعرافی نے آج بروز ہفتہ 21 نومبر 2026ء کو شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

ملاقات کے آغاز میں آیت اللہ اعرافی نے حوزاتِ علمیہ کے پروگراموں، اصلاحی و ترقیاتی اقدامات اور موجودہ صورتِ حال کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔

آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے بھی حوزاتِ علمیہ کے سربراہ کی رپورٹ سماعت کرنے کے بعد اپنی رہنمائی اور اہم ہدایات سے نوازا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha