اتوار 22 نومبر 2026 - 02:09
آیت اللہ العظمیٰ وحید (رہ) کی پوری زندگی مکتبِ اہلِ بیت (ع) کی خدمت، دینی علوم کی ترویج اور دینی اقدار کے تحفظ سے عبارت تھی، علامہ شیخ انور علی نجفی

حوزہ / جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں مرجعِ عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمیٰ شیخ حسین وحید خراسانی (رہ) کے ایصالِ ثواب کے لیے مجلسِ ترحیم منعقد ہوئی، جس میں علمائے کرام، دینی شخصیات اور عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں مرجعِ عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمیٰ شیخ حسین وحید خراسانی (رہ) کے ایصالِ ثواب کے لیے مجلسِ ترحیم منعقد ہوئی۔ جس سے علامہ شیخ انور علی نجفی نے خطاب کیا۔

آیت اللہ العظمیٰ وحید (رہ) کی پوری زندگی مکتبِ اہلِ بیت (ع) کی خدمت، دینی علوم کی ترویج اور دینی اقدار کے تحفظ سے عبارت تھی، علامہ شیخ انور علی نجفی

انہوں نے حضرت آیت اللہ العظمیٰ شیخ حسین وحید خراسانی (رہ) کی علمی، روحانی اور دینی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کی فقاہت، تقویٰ، علمی مقام اور عالمِ تشیع میں ان کی ممتاز حیثیت کا تذکرہ کیا۔

جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی (رہ)  کے ایصالِ ثواب کے لیے مجلسِ ترحیم کا انعقاد

علامہ شیخ انور علی نجفی نے عزاداریِ اہلِ بیت علیہم السلام کے فروغ اور بالخصوص حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مظلومیت اور مصائب کو اجاگر کرنے کے حوالے سے مرحوم کی گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا: مرحوم کی پوری زندگی مکتبِ اہلِ بیت علیہم السلام کی خدمت، دینی علوم کی ترویج اور دینی اقدار کے تحفظ سے عبارت تھی۔

مجلس کے اختتام پر مرحوم کے بلندیِ درجات، مغفرت اور ان کی علمی و دینی خدمات کی قبولیت کے لیے دعا کی گئی۔

جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی (رہ)  کے ایصالِ ثواب کے لیے مجلسِ ترحیم کا انعقاد

جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی (رہ)  کے ایصالِ ثواب کے لیے مجلسِ ترحیم کا انعقاد

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha