تحریر و تحقیق: حجۃ الاسلام محمد مہدی فاضل
تعارف:
منہاج البراعہ فی شرح نہج البلاغہ ایک عظیم علمی و روحانی شاہکار ہے۔ یہ کتاب مولائے کائنات امیر المومنین حضرت علی بن ابی طالب علیہ السلام کے خطبات، مکتوبات، حکمتوں اور نصیحتوں کی مفصل اور نورانی تشریح پر مشتمل ہے۔
مؤلف:
اس عظیم الشان کتاب کے مؤلف آیت اللّٰه سید حبیب اللّٰه ہاشمی خوئی قدس سرہ ہیں، جن کی علمی بصیرت اور قلبی نورانیت نے نہج البلاغہ کی گہرائیوں کو نئی جلا بخشی ہے۔
اُردو ترجمہ، پہلا مرحلہ:
اس کتاب کی پہلی چار جلدوں کا اردو ترجمہ کرنے کا شرف حجة الاسلام والمسلمین الشیخ علامہ محمد علی فاضل نور اللّٰه مرقدہ کو حاصل ہوا۔ ان کے علمی ذوق، ادبی سلیقے اور انتھک محنت نے اس ترجمے کو ایک خاص رونق اور وقار عطا کیا۔
تسلسلِ ترجمہ، دوسرا مرحلہ:
حجة الاسلام والمسلمین الشیخ علامہ محمد علی فاضل نور اللّٰه مرقدہ کی وفات کے بعد یہ بابرکت علمی کام ان کے فرزندِ ارجمند، حجة الاسلام مولانا محمد مہدی فاضل نے سنبھال لیا۔ وہ اپنے والدِ گرامی کی علمی میراث کو آگے بڑھاتے ہوئے اس عظیم مشن کی تکمیل میں مصروف ہیں۔
موجودہ پیش رفت:
الحمدللّٰه، اب تک پانچویں اور چھٹی جلد کا اردو ترجمہ منظرِ عام پر آچکا ہے اور آئندہ جلدوں کے ترجمے کی تیاری جاری ہے۔
منہاج البراعہ کا اردو ترجمہ نہ صرف اردو زبان میں نہج البلاغہ کی فہم کا ایک قیمتی ذخیرہ ہے، بلکہ یہ ایک باپ کی علمی امانت کو بیٹے کے ہاتھوں مکمل کرنے کی روشن مثال بھی ہے۔










آپ کا تبصرہ