مجلس وحدت مسلمین پاکستان
-
شدت پسند عناصر نے یزید کے حق میں نعرے لگا کر خود کو بے نقاب کر دیا، علامہ عارف واحدی
جماعت اہل حرم کی طرف سے منعقدہ ’’اتحاد امت مصطفیٰ (ص)‘‘ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس یو سی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ کیا اسلام کا عادلانہ نظام اور ریاست مدینہ کا سسٹم ہم سب کا ہدف اور مقصد نہیں ہے۔؟ کیا یہ مقصد تکفیر اور یزید زندہ باد کے نعرے لگا کر حاصل ہوسکتا ہے۔
-
مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام سکردو میں مشاورتی اجلاس کا انعقاد
حوزہ/ سکردو میں مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سربراہ کا کہنا تھا کہ اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا، البتہ ہماری تحریک انصاف سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کیساتھ مشاورت جاری ہے، مشاورت کے بعد ایڈجسٹمنٹ یا بھرپور طاقت کیساتھ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا جائیگا۔
-
اسلام آباد، جماعت اہل حرم پاکستان کے زیر اہتمام اتحاد امت مصطفیٰ کانفرنس کا انعقاد
حوزہ/ کانفرنس سے خطاب کرتے مقررین نے اتحاد امت کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور کہا کہ عالمی استکبار عالم اسلام کو تباہ کرنے کیلئے ہماری وحدت پر کاری ضرب لگانا چاہتا ہے، ہمیں اتحاد کو ڈھال بنا کر اس وار کو روکنا ہوگا۔
-
ملتان، شیعہ مخالف نعرے اور کالعدم جماعت کے جھنڈے ملتان مارچ کی اصلیت ہے، علامہ اقتدار نقوی
حوزہ/ ریلی میں نفرت آنگیز گفتگو کے ساتھ ساتھ شیعہ تکفیر کے نعروں نے اس کی اصلیت دکھا دی، الحمداللہ شیعہ سنی متحد ہیں اور آپس میں متحد رہیں گے، چند شرپسند عناصر مخصوص ایجنڈے کے تحت ملک میں خانہ جنگی کی فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں، اس ملک میں تکفیریوں کے لیے کوئی جگہ نہیں یہ ملک عاشقان اہلیبیت اور صحابہ کا ہے۔
-
اہلسنت ہمارے بھائی ہی نہیں ہماری جان ہے، علامہ راجہ ناصر جعفری
حوزہ/ یزید زندہ باد" کے کسی نعرے سے کسی عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کوئی تعلق نہیں ہو سکتا۔اس ملک میں تین دہائیوں تک شیعہ نسل کشی ہوتی رہی۔جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کی شان اقدس میں گستاخی کی گئی لیکن ہم نے کبھی کس کے انفرادی فعل کو کسی مخصوص مکتب فکر کے ساتھ جوڑ کر کے کسی ایک مسلک پر انگلی نہیں اٹھائی۔
-
علامہ مختار امامی کا دورہ ملتان، ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی سے ملاقات، مختلف یونٹس کا دورہ
حوزہ/ ملک کو ایک بار پھر فرقہ واریت کی لپیٹ میں دیا جا رہا ہے اور ایک منظم سازش کے تحت ملک کے حالات خراب کیے جا رہے ہیں، ہمیں شیعہ سنی اتحاد کو برقرار رکھنا ہے اور ایسے شرپسند عناصر جنہوں نے اسلام کا لبادہ اوڑھا ہوا ہے، اُنہیں بے نقاب کرنا ہے۔
-
پاکستان کے شیعہ سنی عوام بیرونی ایجنڈے کو ناکام بنائیں گے، امام حسین (ع) کی ذات تمام مسلمانوں کیلئے نکتہ وحدت ہے، علامہ باقر زیدی
حوزہ/ یزیدیت زندہ باد کے نعرے لگانے والے مسلمانوں کو تقسیم کرکے ملک کو عدم استحکام کی طرف لے جا رہے ہیں، ہم حسینی ہیں اور یزیدی افکار کیخلاف میدان عمل میں موجود ہیں۔
-
اسلام آباد علماء و ذاکرین کانفرنس:
اس بار چہلم امام حسین ( ع ) پر شیعہ سنی وحدت کا عملی اظہار ہوگا، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ ملت تشیع نے مذہبی ہم آہنگی کے لیے ہمیشہ رواداری اور باہمی احترام کو مقدم رکھا۔ مختلف ریلیوں میں اہلبیت اطہار علیہم السلام کی گستاخی کے واقعات رونما ہوتے ہیں، لیکن ہم نے ایسے عمل کو کبھی بھی کسی مسلک سے جوڑنے کی کوشش نہیں کی، بلکہ اسے انفرادی فعل قرار دیا۔
-
شیعہ نسل کشی کی منظم منصوبہ بندی، ملک و قوم کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے، علامہ سید وحید کاظمی
حوزہ/ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرس کرتے ہوئے ایم ڈبلیو کے صوبائی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ قومی سلامتی کے ذمہ دار اداروں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ مذہب کی آڑ میں فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر کیخلاف بھرپور کارروائی کریں۔
-
امت مسلمہ عرب حکمرانوں کی خیانت پر خاموشی کا روزہ توڑے، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ پاکستانی عوام نے ہمیشہ فلسطين کی جدوجہد آزادی کی حمایت کی ہے، لہذا سامراجی قوتیں اور ان کے خائن اتحادی پاکستان میں فرقہ واریت کو ہوا دے رہے ہیں، تاکہ امت مسلمہ خائنوں کا تعاقب کرنے کی بجاٸے آپس میں الجھی رہے۔
-
پاکستان کی عوام ہمارے شیعہ فقہاء کا فتویٰ کو دیکھے نہ کہ معمولی ذاکر کی بات کو، علامہ راجہ ناصر
حوزہ/ شیعہ فقہاء کا فتویٰ ہے کہ مقدسات کی توہین جائز نہیں ہے، لیکن اس سے آگے نہ بڑھو، ڈو مور کا مطالبہ قبول نہیں، دباؤ کے ذریعے، چند مظاہرے کرکے تم کچھ حاصل نہیں کرسکو گے، اس سے فقط فتنہ و فساد ہوگا، ملک کو نقصان پہنچائو گے۔
-
اسلام آباد، علامہ ناصر عباس جعفری سے شیعہ عمائدین کی ملاقات، شیعہ وحدت کونسل فعال کرنیکا اعلان
حوزہ/ اسلام آباد میں اجلاس کے دوران ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نے تمام تنظیمات کو ملکر اتحاد و یکجہتی کیساتھ فتنوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تمام تنظیمات کیساتھ ملکر مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔
-
فرقہ واریت پھیلانے والوں کو مذہبی ہم آہنگی سے شکست دیں گے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ کوہاٹ میں دہشتگردوں نے ٹارگٹ کلنگ کی ایک واردات میں قیصر عباس نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔
-
اسلام آباد میں "روز حرمت قرآن و ناموس رسالت" کے عنوان سے احتجاجی ریلی
حوزہ/ علامہ محمد اقبال بہشتی نے کہا کہ اقوام عالم کو دوہرا معیار ترک کرنا ہوگا۔ دین اسلام کی تضحیک اور امت مسلمہ کی مسلسل کردار کشی شدید تہذیبی تصادم کی راہ ہموار کر رہی ہے۔
-
گستاخانہ خاکوں کے خلاف لاہور میں مجلس وحدت مسلمین کی احتجاجی ریلی
حوزہ/ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا امجد علی عابدی نے کہا کہ قرآن اور رسول(ص) کے تقدس کو جس طرح پامال کیا گیا، اس سے سب مسلمانوں کے دل کو تکلیف ہوئی ہے۔
-
پاکستان میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ملک گیر یوم تحفظ ناموس رسالت (ص) ریلی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین راجا ناصر عباس جعفری کے اعلان پر ضلع ٹھٹھہ میں بعد از نماز جمع 2:00 بجے امام بارگاہ شاہ نجف تا مین گیٹ شاھجان مسجد تک ریلی نکالی گئی۔
-
ملت جعفریہ اپنے مسلمہ عقائد سے نہ کبھی دستبردار ہوئی ہے نہ ہو گی، ایم ڈبلیو ایم پاکستان
حوزہ/ جو لوگ ٹوئیٹر اور سوشل میڈیا پر سر عام ایک مسلک کو کافر کہہ رہے ہیں انہیں گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
-
کربلا انسانیت کی فلاح کے لیے ہے اس کی بقا کا خدا نے وعدہ کر رکھا ہے، علامہ راجہ ناصر عباس
حوزہ/ چودہ سو سالوں میں متعدد جابر حکمرانوں نے کربلا کے فلسفے کو دبانے کی کوشش کی لیکن آج خود ان کا نام و نشاں موجود نہیں۔
-
پرامن معاشرے کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے مذہبی ہم آہنگی اور باہمی احترام وقت کی اہم ضرورت ہے، علامہ احمد اقبال رضوی
حوزہ/ تمام مسالک کے علما کو اتحاد بین المسلمین کی ضرورت وا ہمیت پر زور دینا ہو گا۔ کسی کے مقدسات کی توہین یا کسی بھی مسلک کی تکفیر اسلام دشمن قوتیں کی وہ شاطرانہ چالیں ہیں جن کے ذریعے امت مسلمہ کو ایک دوسرے کے خلاف صف آرا کر کے کمزور کیا جا رہا ہے۔ہمیں ان سازشوں سے ہوشیار رہنا ہو گا۔
-
آج دنیا بھر میں مسلمانوں کے زوال کا سبب عرب کے خائن حکمران ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ جن عناصر نے اسلام کا لبادہ اوڑھ کر صیہونیت کے استحکام کا بیڑا اٹھا رکھا ہے تاریخ انہیں ہمیشہ "عالم اسلام کے خائن حکمران" کے عنوان سے یاد رکھے گی۔
-
شہید قائد کا کردار ان کی گفتار کا ترجمان تھا، علامہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/قائد شہید کی برسی کے اجتماع سے خطاب میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ ہم کشمیر، شام، فلسطین اور یمن سمیت دنیا بھر کے مظلومین کیساتھ ہیں۔ مودی حکومت کی نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت بنیادی انسانی حقوق کی تذلیل اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید قائد کا کردار انکی گفتار کا ترجمان تھا
-
ملک میں کسی بھی ایسے قانون کو تسلیم نہیں کیا جائے گا جس کی بنیاد بدنیتی اور شرپسندی پر رکھی گئی ہو، ایم ڈبلیو ایم پاکستان
حوزہ/علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ ملک میں کسی بھی ایسے قانون کو تسلیم نہیں کیا جائے گا جس کی بنیاد بدنیتی اور شرپسندی پر رکھی گئی ہو۔رسول کریم ﷺ اہل بیت اطہار علیہم السلام اور ان کے جانثاراں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم کی عظمت و احترام پر ہر کلمہ گو کا ایمان ہے۔بنیاد اسلام قانون کی آڑ میں ملک میں فرقہ واریت کی ایک نئی آگ سلگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
-
گھروں مساجد اور روایتی جلوسوں پر کوئی قدغن نہیں/ کرونا کی ایس او پیز کے تحت تمام عبادات انجام دی جائیں گی،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مجلس شوری کے ہمراہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عزارادی ہماری رسم نہیں عبادت ہے۔ماہ محرم و صفر میں عزاداری کے تمام پروگرام حسب سابق انجام دیے جائیں گے۔
-
پاراچنارمیں دہشتگردی کی مسلسل کاروائیاں قومی سلامتی کے ذمہ دار اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، ناصرشیرازی
حوزہ/ سید ناصر شیرازی نے شرپسندوں کے ہاتھوں پارا چنار کے محاصرے کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے سب سے پرامن محب وطن علاقے میں دہشتگردی کی مسلسل کاروائیاں قومی سلامتی کے ذمہ دار اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
-
دنیا بھر کے کروڑوں لوگ شیخ زاکزاکی کی صحت کے حوالے سے شدید پریشان ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/دنیا بھر کے کروڑوں لوگ شیخ زاکزاکی کی صحت کے سلسلے میں شدید پریشان ہیںانہوں نےکہا کہ شیخ ابراہیم زکزاکی دنیا بھر کے کروڑوں انسانوں کے محبوب رہنما ہیں۔ نائیجیرین حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فی الفور شیخ زکزاکی کو آزاد کرے۔ انہوں نے کہا کہ ابراہیم زکزاکی گولیوں کی وجہ سے زخمی ہیں لہذا ان کے علاج کا بھی فل فور بندوبست کیا جائے۔
-
حضرت زھراء کی شان میں گستاخی اور بے ادبی دین اسلام اور آئین و قانون سے انحراف ہے، سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان
حوزہ/ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ اہلبیت اطہار علیہم السلام کی عظمت و صداقت پر ایمان دین اسلام کا بنیادی جُز ہے۔ایک اسلامی نظریاتی ریاست میں خاندانِ رسالت کی عظیم ھستی حضرت فاطمه الزھراء کی شان میں گستاخی اور بے ادبی دین اسلام اور آئین و قانون سے انحراف ہے۔
-
آصف جلالی کے خلاف توہین رسالت کے جرم میں مقدمہ درج کیا جائے، ایم ڈبلیو ایم پاکستان
حوزہ/علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی کر کے آصف جلالی نے کروڑوں مسلمانوں اور عاشقان اہلبیت ع کی دل آزاری کی ہے اہلسنت علماء کرام کی جانب سے آصف جلالی کو ناصبی اور گستاخ اہلبیت قرار دینے سے یہ بات واضح ہے اسلام کے تمام مکاتب فکر سیدہ کائنات خاتون جنت حضرت بی بی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی عظمت پر متفق ہیں۔
-
امریکہ میں سیاہ فام امریکیوں کی تحریک کی حمایت کرتے ہیں، ترجمان ایم ڈبلیو ایم پاکستان
حوزہ/ ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ مقصود ڈومکی نے کوئٹہ میں دیگر رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پوری دنیا امریکہ کے زوال اور ذلت و رسوائی کا سفر دیکھ رہی ہے۔ امریکہ کے اندر گزشتہ طویل عرصے سے سرخ فام ریڈ انڈین اور سیاہ فارم جس ظلم اور بربریت کا شکار رہے ہیں اس کے نتائج ظاہر ہو رہے ہیں۔
-
ایم ڈبلیوایم ترجمان علامہ مقصودڈومکی کا تحریک اسلامی نائیجیریا کے رہنما موسی نافیو سےرابطہ،شیخ زکزاکی سےاظہاریکجہتی
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے تحریک اسلامی نائجیریا کے رہنما جناب موسی نافیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ محترمہ بے جرم و خطا حکومت نائجیریا کی قید میں ہیں اور ان کا جرم ان کا انقلابی نظریہ ہے۔