علامہ امین شہیدی
-
پوپ فرانسس اور آیت اللہ سیستانی کی ملاقات، آسمانی ادیان کے درمیان قربت و مفاہمت کا اہم قدم، علامہ امین شہیدی
حوزہ/ سربراہ امت واحدہ پاکستان نے کہا کہ اسلام ایک پرامن اور تمام انسانوں کےحقوق کو تحفظ فراہم کرنےوالادین ہے۔ عالمی سیاست میں دو اہم مذہبی شخصیات کی ملاقات کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے۔امن کے قیام کے لئے اجتماعی کوشش ضروری ہے۔
-
سربراہ امت واحدہ پاکستان:
انقلاب اسلامی ایران نے دنیا کے مستضعف لوگوں کو فکری بیداری اور اپنے پاؤں پر کھڑے ہونیکا درس دیا، علامہ امین شہیدی
حوزہ/ سربراہ امت واحدہ پاکستان نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران اُس الہیٰ نظام کا مقدمہ ہے، جس کی بشارت خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں دی ہے، ہمیں انقلابِ خمینی کے مقصد کو سمجھنے کی ضرورت ہے، اسلامی جمہوریہ ایران کا نظام مستعار نہیں بلکہ صحت، بنکاری کے نظام اور ثقافت بھی اس کی اپنی ہے۔ یہ پہلا اسلامی ملک ہے، جو ایٹمی طاقت نہ ہونے کے باوجود دفاعی صلاحیت میں اپنی مثال آپ ہے۔
-
سربراہ امت واحدہ پاکستان:
پاکستان کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مطلب 56 اسلامی ریاستوں کا اسرائیل کو تسلیم کرنا ہوگا، علامہ امین شہیدی
حوزہ/ سربراہ امت واحدہ پاکستان نے کہا کہ پاکستان کسی صورت بھی اسرائیل کے وجود کو تسلیم نہیں کرسکتا، کیونکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان، مذہبی نظریہ کی بنیاد پر معرض وجود آنے والا ملک اور دنیا کی واحد اسلامی ایٹمی طاقت ہے۔
-
سربراہ امت واحدہ پاکستان:
پاکستان میں داعش کے وجود کے پیچھے بھی امریکہ ہے، علامہ امین شہیدی
حوزہ/ سربراہ امت واحدہ پاکستان نے کہا کہ ایک محب وطن پاکستانی ہونے کی حیثیت سے ہماری اولین ذمہ داری ہے کہ اپنے ملک کو اغیار کی سازش سے بچانے کے لئے ایک ہو جائیں اور ہر قسم کی علاقائی اور فرقہ وارانہ سازش کا مل کر مقابلہ کریں۔
-
سربراہ امت واحدہ پاکستان:
امت میں مشترکات کا فروغ ہمارا بنیادی ہدف ہے جس میں ناصبیت کے لئے کوئی گنجائش نہیں، علامہ امین شہیدی
حوزہ/ "وحدتِ امت عصری تقاضے" کے عنوان پر سیمینار سے خطاب میں علامہ محمد امین شہیدی نے امتِ واحدہ پاکستان کے اہداف و مقاصد کو تفصیل سے بیان کیا کہ اس وقت عالمِ اسلام کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے جن کا مل کر مقابلہ کرنا ضروری ہے۔ دیکھا جائے تو شیعہ سنی مشترکات، اختلافات کی نسبت کہیں زیادہ ہیں۔جبکہ ہندو، یہودیت، عیسائیت، بدھ مت اور سکھ مذاہب میں انسانی حوالہ سے اشتراک کے باوجود فکری، اخلاقی، نظریاتی اور عقائد کے حوالہ سے اختلاف موجود ہے۔ جبکہ ہمارے ہاں سندھ میں ہندو اور مسلمان آپس میں امن سے رہتے ہیں۔
-
شیعہ ہزارہ کے قاتل گروہ کو کالعدم سپاہ صحابہ سے افرادی قوت اور امریکی سرپرستی حاصل ہے، علامہ امین شہیدی
حوزہ/سوشل میڈیا پر بیان میں امت واحدہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی دونوں کی تشکیل سابق فوجی ڈکٹیٹر ضیاءالحق کے دور میں ہوئی اور بعد میں آنے والی جمہوری حکومتوں کے ادوار میں ان دونوں گروہوں کو ریاستی سرپرستی حاصل رہی۔
-
امت واحدہ پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کا اہم اجلاس +تصاویر
حوزہ/ اجلاس میں برطانیہ اسرائیل اور یاسر الحبیب کے اشتراک کے سے بننے والی فلم کو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ایک بھیانک سازش قرار دیا گیا اور اتفاق کیاگیا کہ یہ فلم مسلمانوں کو لڑانے اور فرقہ واریت کے فروغ دینےکیلئے بنائی گئی ہے جس کا شیعہ اور سنی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
-
بین المسالک ہم آہنگی امہ کے مسائل کا حل ہے:
مسلم دنیا میں اسرائیل کے بڑھتے اثرات کو روکنا تمام مسلمانوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے، علامہ امین شہیدی
حوزہ/ جامعہ بنوریہ العالمیہ کراچی کے دورے کے موقع پر علماء کرام نے اس بات پر اتفاق کیا کہ عالم اسلام میں بڑھتے ہوئے مسائل بالخصوص اسرائیل کیلئے مسلم دنیا میں گنجائش پیدا کرنے کی شعوری کوشش کے مقابلہ میں بند باندھنے کی ضرورت ہے۔
-
قوم کو موثر فورم کی ضرورت، جس میں مشخص اہداف کے ساتھ معاشرے کی مثبت طاقتوں کو اپنے حق میں استعمال کیا جائے، علامہ امین شہیدی
حوزہ/ محترم حاجی ابو شریف نے اِس بات پر زور دیا کہ موجودہ حالات میں ایک فعال اجتماعی پلیٹ فارم کی ضرورت ہے جہاں تمام مسائل کے حل کے لئے فعال علماء اپنا کردار ادا کریں جو معاشرے کے زندہ موضوعات میں موثر ہوں۔
-
شہید محسن فخری زادہ کی شہادت عالمی استعمار کی طرف سے توحیدی طاقتوں کا راستہ روکنے کی گھناؤنی سازش ہے، علامہ امین شہیدی
حوزہ/ اپنے مذمتی و تعزیتی بیان میں امت واحدہ پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر محسن فخری زادہ میں ایک شہید میں پائی جانے والی تمام خصوصیات موجود تھیں اور وہ شہادت جیسے عظیم رُتبہ کو پانے کے لئے ہمہ وقت تیار تھے، اسی لئے انہوں نے اِس دیرینہ آرزو کو پا لیا۔ وہ اِس پاکیزہ خواہش کا اظہار وقتًا فوقتًا کرتے رہتے تھے اور یقیناً وہ اس اعلیٰ مقام کے مستحق تھے۔
-
یو اے ای اور بحرین سعودی اجازت کے بغیر نہیں چل سکتے، سعودیوں کی گزرگاہ اسرائیل کے لئے مکمل طور پر کھلی ہے، علامہ امین شہیدی
حوزہ/ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مذہبی اسکالر کا کہنا تھا کہ پورے یورپ کے میڈیا میں نیتن یاہو اور محمد بن سلمان کی ملاقات کا چرچہ ہو رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دور میں وہ کام کئے جو سعودیوں کی رضامندی کے بغیر ممکن نہیں تھے۔
-
قرآن، نبی کریم (ص)، اہلبیت (ع) اور صحابہ کی توہین کے پیچھے ایک ہی ہاتھ، علامہ امین شہیدی
حوزه/ سربراہ امت واحدہ پاکستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دنیا کے کئی مسلم ممالک اسرائیل کو تسلیم کرنے، امریکہ کے جوتے چاٹنے میں لگے ہوئے ہیں اور اپنے سے کمزور اسلامی ممالک کو مارنے میں مصروف ہیں۔
-
سربراہ امت واحدہ پاکستان:
ہم اپنے نبی (ص) کی حرمت کیلئے سب کچھ قربان کرنے کیلئے تیار ہیں، علامہ امین شہیدی
حوزہ/ لاہور میں عالمی میلاد کانفرنس سے خطاب میں امت واحدہ پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم اپنے نبی (ص) کی حرمت کیلئے سب کچھ قربان کرنے کیلئے تیار ہیں،پاکستان میں آج بھی تمام فرقے متحد ہیں اور نبی (ص) کی حرمت کا دفاع بھی کرنے کیلئے تیار ہیں۔
-
سربراہ امت واحدہ پاکستان:
قوم ایک شفیق انسان ایک معتدل اہلِ علم وحدتِ امت کے داعی شخصیت سے محروم ہوگئ، علامہ محمد امین شہیدی
حوزہ/ سربراہ امت واحدہ پاکستان نے مرحوم کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم ایک شفیق انسان، ایک معتدل اہلِ علم، وحدتِ امت کے داعی، ایک تجربہ کار جج اور خدمت گزار شخصیت سے محروم ہوگئی ہے۔
-
فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت:
مغربی دنیا توہین رسول (ص) کے ذریعہ اسلام کی عالمگیریت کو محدود کرنا چاہتی ہے: علامہ امین شہیدی
حوزہ/ عقل کا تقاضا یہ ہے کہ فرانسیسی مصنوعات کے ساتھ امریکی، برطانوی اور یہودی مصنوعات کا بھی مسلم ممالک میں بائیکاٹ کیا جائے۔ جب مغربی ممالک کی معیشت کمزور ہوگی تو وہ خود بخود ایسے ہتھکنڈوں سے پیچھے ہٹ جائیں گے۔
-
پاکستان میں یزید کی حمایت میں اُٹھنے والی آواز کے پیچھے وقت کے یزیدوں کا ہاتھ ہے، علامہ امین شہیدی
حوزہ/ پاکستان میں فرقہ واریت کا بیچ بو کر عرب ممالک کی اسرائیل کے ساتھ بڑھتی ہوئی دوستی اور تعلقات کو چھپانے کے لئے بویا جارہاہے، عالمی استعمار کا ایجنڈا ہے کہ پاکستان میں بدامنی پھیلادی جائے اور پاکستان کو مجبور کردیا جائے کہ وہ اسرائیل کو قبول کرے۔
-
سربراہ امت واحدہ پاکستان:
کراچی میں مولانا عادل کا قتل ملک کے خلاف خطرناک سازش، علامہ امین شہیدی
حوزہ/ آج مولانا ڈاکٹر عادل خان کی کراچی میں شہادت گزشتہ ایک سال سے پاکستان میں جاری فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کی کوشش، تکفیر، توہین، اور نفرت انگیز نعروں کے سلسلے کی کڑی ہے۔
-
تصویر/ علامہ ناصر عباس جعفری اور علامہ امین شہیدی کی اربعین جلوس میں شرکت
حوزہ/ راولپنڈی میں مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری اور امت وحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ امین شہیدی بھی اربعین کے مرکزی جلوس میں بنفس نفیس شریک رہے اور عزاداری کے مراسم کو انجام دیا۔
-
سربراہ امت واحدہ پاکستان:
دنیا کی کوئی طاقت ہمیں عزاداری سے نہیں روک سکتی، علامہ امین شہیدی
حوزہ/ علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت ہمیں عزاداری سے نہیں روک سکتی۔کالعدم جماعتوں کے مذموم حربے اور تکفیریت کا لغو پروپیگنڈہ آج زمین بوس ہو گیاہے۔
-
فرقہ واریت کو پروان چڑھانے والے افراد کے مقابلہ میں معتدل علمائےکرام کو سامنے آنا ہوگا، علامہ امین شہیدی
حوزہ/ اسلامی جمہوریہ پاکستان گذشتہ کئی ماہ سےمذہبی منافرت اورتعصب پھیلانے والی قوتوں کی زدمیں ہے۔امت واحدہ پاکستان کےسربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ محمدامین شہیدی نےاس سیاسی منظرنامہ پر تفصیلی گفتگوکی جوہم اپنے محترم قارئین کی خدمت میں پیش کررہے ہیں۔
-
سربراہ امت واحدہ پاکستان:
اہل سنت و دیگر مکاتب فکر کے علماء عالمی ایجنڈے کی تکمیل کا حصہ نہ بنیں، علامہ امین شہیدی
حوزہ/ اہل سنت اور دیگر مکاتب فکر کے سادہ لوح علماء کرام کو یہ بات سمجھانے کی ضرورت ہے کہ وہ کسی ذاکر یا خطیب کے معاندانہ جملہ یا غیر منصفانہ بات پر مشتعل ہو کر اس عالمی ایجنڈے کی تکمیل کا حصہ نہ بنیں۔
-
سربراہ امت واحدہ پاکستان:
ہمیں دنیا تک انقلاب اسلامی کے پیغام کو پہنچانے کی ضرورت ہے، علامہ امین شہیدی
حوزہ / سربراہ امت واحدہ پاکستان حجت الاسلام و المسلمین شیخ محمد امین شہیدی نے حوزہ نیوز کی اردو ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر اظہار خیال کیا۔
-
شہید عارف حسینی کی 32ویں برسی کے موقع پر تحریک تعلیمات اہلبیت و تنظیمات کلایہ کی جانب جلسے کا انعقاد
حوزہ/مقررین کا کہنا تھا کہ شہید قائد نے ملت تشیع پاکستان کو بیدار کیا اور شعور دیا، وہ اتحاد بین المسلمین کے داعی و بانی تھے، اسی طرح انہوں نے ملت کے اتحاد کی ضرورت پر بھی ہمیشہ زور دیا۔