حوزہ
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:کیا خواتين کا دار الکفر سے دار الاسلام کى طرف ہجرت کرنا ضرورى ہے ؟
حوزہ؍آياايسى خواتين کا جو دار الکفر ميں ايمان لائى ہوں اور معاشرتى اور خاندانى وجوہات کى بنا پر اسلام کے اظہار سے قاصر ہوں ان پر دار الاسلام کى طرف ہجرت کرنا ضرورى ہے ؟
-
اسلامی کیلنڈر:
تقویم حوزہ:۲؍شعبان المعظم۱۴۴۴-۲۳؍فروری۲۰۲۳
حوزه/تقویم حوزہ:جمعرات:۲؍شعبان المعظم۱۴۴۴-۲۳؍فروری۲۰۲۳
-
عطر قرآن:
سورۂ بقرہ:اللہ تعالى انسانوں كے رازوں سے آگاہ ہے اور ان كو ظاہر كرنے پر قدرت و توانائی ركھتاہے
حوزہ؍اللہ تعالى نے حضرت موسٰى عليہ السلام كى قوم كو قاتل كى پہچان كى خوش خبرى دى اور قاتلوں كى ماہيت كو افشا كرنے كى دھمكى دی۔حضرت موسٰى عليہالسلام كى قوم كے بعض افراد قاتل كو جانتے تھے ليكن اس كى ماہيت كو ظاہر كرنے سے انہوں نے پرہيز كيا۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:آيا مسلمان کے لئے غير اسلامى ملک کى طرف ہجرت کرنا جائز ہے؟
حوزہ؍ اگر اس کے بے دين ہونے کا خوف نہ ہو تو کوئى حرج نہيں ہے اور ہاں اپنے دين و مذہب کى حفاظت کے ساتھ اس پراسلام اور مسلمين کا دفاع کرنا واجب ہے اور بقدر امکان دين اور دين کے احکام کى ترويج کرنا واجب ہے۔
-
اسلامی کیلنڈر:
تقویم حوزہ:۱؍شعبان المعظم۱۴۴۴-۲۲؍فروری۲۰۲۳
حوزه/تقویم حوزہ:بدھ:۱؍شعبان المعظم۱۴۴۴-۲۲؍فروری۲۰۲۳
-
عطر قرآن:
سورۂ بقرہ:احكام اور تكاليف شرعى كے بارے ميں وارد ہونے والے اطلاقات اور عمومات حجت ہيں
حوزہ؍حضرت موسٰى عليہ السلام كى قوم منظورِ نظر گائے كى تلاش كے بعد اس كو ذبح كرنے پر تيار نہ تھی۔حضرت موسٰى عليہ السلام كى قوم نے تكليف شرعى (معمہ قتل كو حل كرنے كے لئے گائے ذبح كرنا) كو خواہ مخواہ كے سوالات اور تجسس سے اپنے لئے دشوار و مشكل كرليا ۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:دوسرے ملکوں ميں سياسى پناہ لينے کا کيا حکم ہے؟ آيا سياسى پناہ کے لئے جھوٹا قصہ گھڑنا جائز ہے؟
حوزہ؍غير اسلامى حکومت ميں سياسى پناہ لينے ميں بذات خود کوئى حرج نہيں مگر يہ کہ مفسدہ کا باعث ہو ۔ ليکن جھوٹ اور جعلى قصو ں سے کام لے کر سياسى پناہ حاصل کرنا جائز نہيں ہے.
-
اسلامی کیلنڈر:
تقویم حوزہ:۳۰؍رجب المرجب۱۴۴۴-۲۱؍فروری۲۰۲۳
حوزه/تقویم حوزہ:منگل:۳۰؍رجب المرجب۱۴۴۴-۲۱؍فروری۲۰۲۳
-
عطر قرآن:
سورۂ بقرہ:انسانوں كا ہدايت پانا اور حيرت و سرگردانى سے نكلنا اللہ تعالىٰ كے اختيار اور اس كى مشيت سے ممكن ہے
حوزہ؍حضرت موسٰى عليہالسلام كى قوم كو بارگاہ رب العزت سے آپ عليہ السلام كى دعاؤں كى قبوليت اور اپنے مطالبوں كے پورا ہونے كا اطمينان تھا۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:ہمارے اسلامى معاشرے کے خلاف ثقافتى جنگ ميں دور حاضر کى عورت کى کيا ذمہ دارى ہے؟
حوزہ؍پردے کى پابندى اور ايسے ملبوسات سے اجتناب کرنا جو دشمنوں کى ثقافت کى پيروى کہلائے اہم واجبات ميں سے ہے۔
-
اسلامی کیلنڈر:
تقویم حوزہ:۲۹؍رجب المرجب۱۴۴۴-۲۰؍فروری۲۰۲۳
حوزه/تقویم حوزہ:پیر:۲۹؍رجب المرجب۱۴۴۴-۲۰؍فروری۲۰۲۳
-
عطر قرآن:
سورۂ بقرہ:حضرت موسٰی علیہ السلام کی قوم تکلیف شرعی کے مشخص ہونے اور ہدف تک پہنچنے کی خاطر گائے کے جواں سال ہونے کو کافی نہ سمجھتی تھی
حوزہ؍حضرت موسٰی علیہ السلام کی قوم جس گائے کو ذبح کرنے پر مامور ہوئی اس کا رنگ گہرا پیلا اور فرحت بخش ہونا چاہیے تھا۔ گہرے پیلے رنگ والی گائے لوگوں کے لیے جاذبِ نظر ہو گی اور مسرت بخش ہو گی۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی: ايسى تصاوير، کتب اور مجلات کا کيا حکم ہے جو صراحت کے ساتھ قبيح اور فحش امور پر مشتمل نہيں ہوتے
حوزہ؍مذکورہ اشياءکى ترويج کرنا ، خريدنا اور فروخت کرنا جائز نہيں ہے جو جوانوں کے انحراف اور فاسد ہونے کا سبب ہو اور فاسد ثقافتى ماحول مہيا کرے لہذا ان سے اجتناب کرنا واجب ہے ۔
-
اسلامی کیلنڈر:
تقویم حوزہ:۲۸؍رجب المرجب۱۴۴۴-۱۹؍فروری۲۰۲۳
حوزہ/تقویم حوزه: اتوار:۲۸؍رجب المرجب۱۴۴۴-۱۹؍فروری۲۰۲۳
-
عطر قرآن:
سورۂ بقرہ:حضرت موسٰی علیہ السلام کی قوم کو قتل کا معمہ حل کرنے کے لیے ہر طرح کی گائے کافی ہوگی، اس پر یقین نہ تھا
حوزہ؍دیگر خصوصیات کے سوال کرنے سے پہلے گائے کا جواں سال ہونا ہی ضروری و لازم تھا جس کے ذبح کرنے پر بنی اسرائیل مامور تھے۔ حضرت موسٰی علیہ السلام نے لوگوں سے چاہا کہ جس گائے کے ذبح کرنے پر مامور ہیں اس کے بارے میں مزید سوالات کر کے خود کو مشکلات سے دوچار نہ کریں۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:ٹائى لگانے اور گاؤن پہننے کا کيا حکم ہے
حوزہ؍ ٹائى اور ٹائى جيسى اشياءکا پہننا جائز نہيں ہے اگر غير مسلمين کى ثقافت اور مخالف مغربى ثقافت کى ترويج کا سبب بنتى ہوں اور مذکورہ حکم اسلامى حکومت ميں رہنے والوں سے مختص نہيں ہے ۔
-
اسلامی کیلنڈر:
تقویم حوزہ:۲۷؍رجب المرجب۱۴۴۴-۱۸؍فروری۲۰۲۳
حوزہ/تقویم حوزه: سنیچر:۲۷؍رجب المرجب۱۴۴۴-۱۸؍فروری۲۰۲۳
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:امريکى لباس پہننے کا کيا حکم ہے؟
حوزہ؍استعمارى ممالک کے بنے ہوئے لباس کے پہننے ميں اس لئے کہ اعداءاسلام نے بنايا ہے کوئى حرج نہيں ہے ہاں اگر غير اسلامى اور مخالف ثقافت يا ان کى معيشت کى تقويت کا سبب بنے جسے وہ اسلامى ممالک پر استعمار اور استثمار کے لئے استعمال کرتے ہيں يا اگر اسلامى حکومت کى معيشت کو ضرر پہنچانے کا سبب ہو تو مورد اشکال ہے بلکہ بعض موارد ميں جائز نہيں ہے۔
-
عطر قرآن:
سورۂ بقرہ:لوگوں کا مذاق اڑانا اور تمسخر کرنا، اس کی بنیاد جہالت و نادانی ہے
حوزہ؍خود کو ناروا اور بے جا الزامات سے بَری ثابت کرنے کی کوشش کرنا ایک اچھا اور قابل تعریف عمل ہے۔جہالت اور نادانی خطرات کو جنم دیتی ہے اور لغزشوں کا سرچشمہ ہے۔
-
اسلامی کیلنڈر:
تقویم حوزہ:۲۶؍رجب المرجب۱۴۴۴-۱۷؍فروری۲۰۲۳
حوزہ/تقویم حوزہ:جمعہ:۲۶؍رجب المرجب۱۴۴۴-۱۷؍فروری۲۰۲۳
-
عطر قرآن:
سورۂ بقرہ:گناہ گار اور فرمان الہٰی سے انحراف کرنے والی امتوں کے لیے دنیاوی عذاب اور برے انجام میں مبتلا ہونے کا خطرہ موجود ہے
حوزہ؍واقعات اور حادثات کا عبرت آموز ہونا خداوند متعال کے دست قدرت میں ہے۔اصحاب سبت کا انجام اہل تقوٰی کے لیے وعظ و نصیحت ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:آيا اسکول کے اساتذہ کے لئے ايسے شاگردوں کے بال کاٹنا جائز ہيں جو مغربى طرز پر اپنے بال بناتے اور مزين کرتے ہيں؟
حوزہ؍اساتذہ کے لئے طلباءکے بال کاٹنا مناسب نہيں ہے بال کاٹنا خود طالب علم کى ذمہ دارى ہے اور اگر اسکول کے اساتذہ طالب علم سے کوئى خلاف ادب اور اسلامى ثقافت کے منافى عمل ديکھيں تو پدرانہ وعظ و نصيحت انجام دينا ان کى ذمہ دارى ہے۔۔۔
-
اسلامی کیلنڈر:
تقویم حوزہ:۲۵؍رجب المرجب۱۴۴۴-۱۶؍فروری۲۰۲۳
حوزه/تقویم حوزہ:جمعرات:۲۵؍رجب المرجب۱۴۴۴-۱۶؍فروری۲۰۲۳
-
آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:آیا عقد اخوت پڑھنے سے سگے بھایی کا رشتہ حاصل ہو جاتا ہے؟
حوزہ؍عقد اخوت فقط ایک دعا ہے،اس کےپڑھنے سے سگے بھائیوں والا رشتہ حاصل نہیں ہوتا۔
-
عطر قرآن:
سورۂ بقرہ: احکام الہٰی سے انحراف کرنے والوں کے لیے مختلف قسم کے دنیاوی عذاب میں مبتلا ہونے کا خطرہ موجود ہوتا ہے
حوزہ؍ عالم طبیعات میں ایک موجود کا دوسرے موجود میں تبدیل ہونا ممکن ہے۔بنی اسرائیل کے بندر بننے والے لوگ زیاں کار اور خسارہ اٹھانے والوں میں سے تھے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:بال کاٹنے ميں مغربى اسٹائل کى تقليد کرنے کا کيا حکم ہے؟
حوزہ؍ايسى چيزوں کے حرام ہونے کا معيار يہ ہے کہ وہ عمل اعداءاسلام سے مشابہت اور ان کى ثقافت کى ترويج کا سبب ہو اور مذکورہ عمل اشخاص ، زمانہ اور ملکوں کے اعتبار سے مختلف ہو سکتا ہے مغربى ہونا کوئى خصوصيت نہيں ہے ۔
-
تقویم حوزہ:۲۴؍رجب المرجب۱۴۴۴-۱۵؍فروری۲۰۲۳
حوزه/تقویم حوزہ:بدھ:۲۴؍رجب المرجب۱۴۴۴-۱۵؍فروری۲۰۲۳
-
آیت اللہ العظمیٰ شیخ حافظ بشیر حسین نجفی مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:ہندو یا عیسائی سے ہم سر کے بال یا داڑھی کا خط کروا سکتے ہیں؟
حوزہ؍ہندؤ یا عیسائی سے سر کے بال یا داڑھی کا خط کروانا جائز ہے۔
-
ویڈیو/انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کے بعد ایرانی صنعتی ترقی کا اجمالی جائزہ
حوزہ؍آج اس امید بخش شجرہ طیبہ کی عمر کے کئی عشرے گزر جانے کے بعد اچھی بات ہے کہ ہم اس کے چند ثمرات کی یادآوری کریں تاکہ اس عظیم نعمت کی قدر کو جانتے ہوئے خداوند متعال کے حضور شکرگزاری کی توفیق حاصل کر سکیں۔
-
عطر قرآن:
سورۂ بقرہ:عہد و پيمان الہى كو توڑنا انسان كے لئے زياں كار بننے اور اس كى ہستى كى تباہى كا باعث ہوتاہے
حوزہ؍عہد و پيمان الہى كو توڑنے كى وجہ سے بنى اسرائيل اپنے خسارے اور اپنى ہستى كى تباہى كے گڑھے پر آ كھڑے ہوئے۔ اللہ تعالى كا فضل و رحمت بنى اسرائيل كو نقصان اور خسارے سے نجات دلانے كا باعث بنا۔