انسانی حقوق
-
انسانی حقوق کو پامال کرنے والے ہی اسی کے علمبردار بنے ہوئے ہیں: اسلامی جمہوریہ ایران
حوزہ/ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ درحقیقت انسانی حقوق کی دھجیاں اڑانےوالے ہی انسانی حقوق کے علمبردار بنے ہوئے ہیں۔
-
صوبہ سیستان و بلوچستان میں رہبر معظم کے نمائندے:
انسانی حقوق کے جھوٹے دعویداروں کی فائل جرائم سے بھری پڑی ہے
حوزہ/ سیستان و بلوچستان میں ولی فقیہ کے نمائندے نے کہا: انسانی حقوق کا دعویٰ کرنے والے مغربی ممالک انسانیت کے خلاف بڑے سے بڑے جرائم انجام دے رہے ہیں۔
-
حجۃ الاسلام و المسلمین ذو النوری:
میڈیا کی اجارہ داری جدید امریکی استعمار کی ایک مثال ہے
حوزہ/ اسلامی مشاورتی اسمبلی میں قم کے نمائندے نے میڈیا کی اجارہ داری اور سائبر اسپیس میں مختلف سوشل میڈیا پر امریکہ اور مغرب کے قبضے کو ایک جدید انسانی استعمار قرار دیا۔
-
بنگلہ دیش کبھی کسی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا: شیخ حسینہ
حوزہ؍انسانی حقوق سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قاتلوں کو پناہ دینے والوں کو انسانی حقوق کون سکھائے گا؟ جس ملک میں اسکولوں میں فائرنگ، طلباء کی ہلاکت، پولیس کے ہاتھوں سڑکوں پر لوگوں کا گلا گھونٹنے کے واقعات تواتر سے ہو رہے ہوں، کیا وہ ہمیں انسانی حقوق سکھائیں گے؟ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بنگلہ دیش اپنے اعتماد اور عوام کی طاقت کے ساتھ آگے بڑھتا رہے گا۔
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
جب ویٹو کے ذریعے اپنی ”داڑھی“ عالمی طاقتوں کودیدی تو اب رونا کیسا ؟
حوزہ/ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ اقوام متحدہ جیسے ادار ے کو غور کرنا ہوگا کہ وہ کونسی ذمہ داریاں اور کونسے اسباب تھے جن سے خود اس ادارے نے آنکھیں پھیریں ؟ اس جانب یہ توجہ نہ دے سکا یا متوجہ نہ ہونے دیاگیا؟ کہ آج دنیا اس دوراہے پر آکھڑی ہوئی کہ دونوں طرف اسے انسانی تباہی کے سوا کچھ نظر نہیں آتا؟
-
لبنان میں "امریکی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں" سے متعلق کانفرنس کا انعقاد
حوزہ/ لبنان میں ایرانی ثقافتی کونسلر کی دعوت پر "امریکہ کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی" کے عنوان سے سیاسی قانونی کانفرنس کا انعقاد حضوری اور غیر حضوری طور پر کیا گیا۔
-
اخلاق مھدوی (۱)
معنوی پیشرفت میں انسانی حقوق کا اثر
حوزہ/ آیت اللہ نجابت نقل کرتے ہیں: جب میں خدمت سید علی آقای قاضی سے شرفیاب ہوا، تو آپ نے فرمایا : "جب تک کہ آپ اپنی گردن پر رکھا حق پورا نہ کریں، روحانیت کا باب ، قربت کا باب ، علم کا باب نہیں کھولا جاسکتا ہے۔ "اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ سب حضرت احدیت (خدا) کا حق ہے اور حضرت احدیت نے لوگوں کو راضی کرنے میں اپنی رضایت رکھی ہے۔"
-
افغانستان میں شیعوں کا خون بہے یا فلسطین میں سنیوں کا انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور میڈیا کی خاموشی افسوسناک، مولانا صفی حیدر زیدی
حوزہ/ سکریٹری تنظیم المکاتب نے کہا کہ ہم ان جرائم پر شیعہ سنی یا مسلم غیر مسلم کا رنگ دے کر اپنے کو مطمئن نہیں کر سکتے کیوں کہ یہ ظالم شیعہ سنی یا مسلم غیر مسلم کے دشمن نہیں ہیں بلکہ یہ بشریت کے دشمن اور انسانیت کے مجرم ہیں۔
-
اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں میں سے کسی نے آج تک فلسطین کا مسئلہ حل نہیں کیا، علامہ سید ناظر عباس تقوی
حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سند ھ کے صدر نے کہا کہ باعث شرم اور ڈوب مرنے کا مقام تو یہ ہے کہ کسی مسلم ملک نے بھی مظلوم فلسطینیوں کی حمایت نہیں کی، مسلم حکمران کسی بھی غیرت مندانہ اظہار کی جرات سے عاری ہیں ۔ 72 سالوں سے فلسطینیوں کو خود اپنی ہی سرزمین پر مہاجر بنا دیا گیا ہے۔
-
ہوٹل ملازم نےانسانیت اور اسلام کی سچی تصویر پیش کی
حوزہ/بنگلورو میں واقع 'لے عربیہ' ہوٹل کے ملازم مشیر الاسلام کی انسانیت اور اسلام کی سچی تصویر پیش کرنے کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں مغربی بنگال کے مشیرالاسلام ہر روز بنگلورو کے ایک معذور شخص شیوپا کو اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلاتا ہے۔اس کے اس کارخیر کو دیکھ کر ہوٹل مالک کافی متاثر ہے۔
-
عالمی برادری کو آل سعود کی سیاسی حمایت بند کرنا چاہئے، جزیرہ نما عرب کی انسانی حقوق کی تنظیم
حوزہ/ جزیرہ نما عرب میں انسانی حقوق کے دفاع کی کمیٹی نے جبر کے بڑھتے ہوئے سعودی عرب میں دینی علما کی نظربندی کی مذمت کی ہے۔
-
انسانی حقوق و شہری آزادی پاکستانی عوام کا آئینی حق ہے، علامہ سید ساجد علی نقوی
حوزہ/ ایس یو سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ 30 ستمبر 1988ء کو ڈیرہ اسماعیل خان میں شہری آزادیوں کو سلب کرنے کی کوشش ناکام بنانے کیلئے درجنوں عزاداروں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے اور قربانی دیکر عوام کی شہری و آئینی حقوق کا تحفظ کرکے آئین و قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا۔
-
امریکہ اپنے سیاسی مقاصد کے لئے انسانی حقوق کی پامالیوں کے نعرے کو غلط استعمال کر رہا ہے
حوزہ/ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے مشرق وسطی کے کمشنر نے کہا ہے کہ امریکہ اپنے سیاسی مقاصد کے لئے انسانی حقوق کی پامالیوں کے نعرے کو غلط استعمال کر رہا ہے۔
-
کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، او آئی سی کی اقوام متحدہ سے تحقیقات کرانے کی اپیل
حوزہ/اسلامی تعاون تنظیم کے انسانی حقوق کے مستقل کمیشن نے یوم استحصال پر کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی مذمت کی ہے۔
-
انسانی حقوق پامال کرنے والا سعودی، اسلامو فوبیا و نسل پرستی سے مقابلہ کا خواہشمند
حوزہ/سعودی جو سالوں سے وسیع پیمانے پر یمن میں قتل عام سے بچوں اور خواتین کے حقوق کو پامال کررہا ہے اسلامو فوبیا اور نسل پرستی سے مقابلہ کا طلبگار بن چکا ہے۔
-
نائیجریا میں بوکوحرام، دہشت گردوں اور اغواءکاریاں امریکی تسلط کا نتیجہ ہے۔ نائیجرین انسانی حقوق کمیٹی کے سرگرم رکن
حوزہ/ ڈاکٹر ناصر صافہ شیخ زکزاکی کی میڈیکل ٹیم کے سربراہ نے بو شہر میں حوزہ نیوز ایجنسی کے خبر نگار سے گفتگو کے دوران امریکہ کے توسط سے ہیروشیما اور ناگاساکی پر بمباری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ حقوق بشر کا دشمن ہے امریکہ نے اپنی حقوق بشر دشمنی کو دنیا کے مختلف ممالک عراق, افغانستان سوریہ بحرین یمن میں واضح طور پر عملی جامہ پہنایا ہے۔
-
ایران نے کبھی ظلم کا جواب ظلم سے نہیں دیا اور ہمیشہ ہی انسانی حقوق کا پاس و لحاظ رکھا ہے،محمد جواد ظریف
حوزہ/اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہمیں سردشت کیمیکل بمباری کے واقعے میں بیک وقت انسانیت اور تشدد کے دونوں واقعات دیکھنے میں آئے ہیں اور تاریخ خود گواہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، وحشی پن کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے انسانی حقوق کی پامالی نہیں کرتا۔