رہبر معظم کے فتاویٰ
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:کمپیوٹر پر جوابازی والے گیمز کھیلنا
حوزہ/ وہ کھیل جو دو فریقوں کے مابین جوابازی کی وجہ سے حرام ہیں اگر کمپیوٹر کے ذریعے یا اکیلے کھیلے جائیں اور کسی قسم کی (پیسوں یا کسی بھی قسم کی مالیت پر) ہار جیت درکار نہ ہو تو بذات خود جائز ہیں۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:فاریکس مارکیٹ میں فعالیت کرنا
حوزہ ؍عض ماہرین کے بقول، فاریک سے بازار میں کام کرنے والے بروکرز یا ایجنٹس کی دو قسمیں ہیں:۔۔۔۔۔۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:حق المارّہ (رہگذر کا حق)
حوزہ؍جس شخص کا راہ چلتے کسی پھل دار درخت سے گذر ہو تو -ذیل کی شرائط کے ساتھ- اس درخت کے پھل سے کھا سکتا ہے۔۔۔۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:نکاح میں حق مہر معین نہ کرنا
حوزہ؍عقد دائمی میں حق مہر کو ذکر کرنا شرط نہیں ہے اور اگر مہر معین نہ کیا جائے تو نکاح صحیح ہے، تاہم اگر ہمبستری واقع ہوئی ہو تو عورت مہر المثل کی حقدار ہوگی، لیکن عقد موقت میں مہر کا تعین اور ذکر کرنا عقد کے ارکان میں سے ہے لہذا اس کے بغیر عقد باطل ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:عشاء کی نماز کا وقت
حوزہ؍عشاء کی نماز کا وقت جب اول وقت سے نماز مغرب پڑھنے کی مقدار جتنا وقت گزر چکا ہو تو وہاں سے شرعی نیمہ شب (آدھی رات) تک یے؛ اور مغرب و عشاء کی نماز پڑھنے میں شرعی نیمہ شب سے دیر کرنا جائز نہیں ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:شرعی نیمہ شب کا حساب لگانا
حوزہ؍مغرب و عشاء کی نماز کے لئے شرعی نیمہ شب، غروب آفتاب سے فجر صادق کے مابین فاصلے کا نصف (آدھا) ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:نماز مغرب سے پہلے نماز عشاء ادا کرنا
حوزہ؍ چنانچہ اگر چوتھی رکعت کے رکوع میں نہ گیا ہو تو ضروری ہے کہ اپنی نیت کو نماز مغرب کی جانب تبدیل کر کے نماز پوری کرے اور اس کے بعد نماز عشاء ادا کرے۔ تاہم اگر چوتھی رکعت کے رکوع میں جاچکا ہو تو بنا بر احتیاط نماز کو آخر تک ادا کرے اور اس کے بعد نماز مغرب اور عشاء ادا کرے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:رکوع اور سجدے کا ذکر جابجا پڑھنا
حوزہ؍جبکہ ایسا کرنا غلطی سے ہو تو کوئی حرج نہیں رکھتا، اسی طرح اگر جان بوجھ کر اور مطلق ذکر الہی کی نیت سے پڑھے تو نماز صحیح ہے تاہم رکوع اور سجدے کا مخصوص ذکر پڑھنا بھی ضروری ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:نماز کے دوران سلام کا جواب دینا
حوزہ؍اگر عرف عام میں اسے سلام و تحیت کہا جائے تو جواب دینا واجب ہے اور بنا بر احتیاط سلام کا جواب اس طرح ہو کہ لفظ "سلام" مقدم ہو، مثلا یوں کہے کہ "سلام علیکم" یا "السلام علیکم" اور " علیکم السلام" نہ کہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:زیارت عاشورا کا سجدہ
حوزہ؍رجاء کی نیت سے جس طرح بھی ممکن ہو سجدہ کیا جائے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:نذر کے پیسوں کا استعمال
حوزہ؍اگر نذر کرنے والے نے کسی مخصوص مقصد کو نظر میں نہ رکھا ہو تو ان پیسوں کو نیک کاموں منجملہ فقیر کو صدقہ دینا یا زائرین کی مدد کرنا یا مسجد اور پل تعمیرکرنا وغیرہ میں استعمال کریں تو کوئی حرج نہیں ہے اور نیت یہ ہو کہ اس کا ثواب حضرت ابو الفضل العباس کو پہنچے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:میک اپ اور آرائش کے مواد کا سجدے کے لئے مانع
حوزہ؍اگر میک اپ اور آرائش کا مواد پیشانی کو اتنی مقدار میں ڈھانپ دے کہ پیشانی کی جلد سجدہ گاہ سے نہ ٹکرائے تو سجدہ صحیح نہیں ہے اور نماز باطل ہے اور اس کی تشخیص خود نماز پڑھنے والے کی ذمہ داری ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:امام جماعت سے پہلے سجدے یا رکوع سے سر اٹھانا
حوزہ؍اگر آپ جانتے ہوں کہ واپس پلٹنے کی صورت میں امام جماعت کے ساتھ سجدے یا رکوع میں پھر سے شامل ہوجائیں گے تو آپ کو واپس پلٹ کر اس کے ساتھ شامل ہونا پڑے گا اور اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:بیمار سے جڑی طبی مشینوں کو بند کرنا
حوزہ؍بیمار کی جان بچانا - حتی کہ سوال کے مسئلے میں - واجب ہے اور اس سلسلے میں بیمار کا سرپرست شرعی طور پر کوئی اختیار نہیں رکھتا۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:نامحرم پر اتفاقی نظر پڑنا
حوزہ؍اتفاقی اور غیر ارادی نظر (پہلی نظر) کوئی حرج نہیں رکھتی تاہم نظر جمائے رکھنے یا اس کو دہرانے سے پرہیز کرنا ضروری ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:ریکارڈ شدہ آیتِ سجدہ سننا
حوزہ؍ اگر آیت کی قرائت سنے تو سجدہ واجب ہے، حتی کہ اگر ریکارڈ شدہ اور براہ راست نہ بھی ہو۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:بیماروں کی خدمت کا اجر
حوزہ؍ان شاء اللہ اسے شہداء کا عظیم اجر ملے گا، تاہم میدان جنگ کے شہید کا حکم نہیں رکھتا۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:کرونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنا
حوزہ؍مسلمان کی جان بچانا واجب کفائی ہے اور بیماروں کی خدمت اور دیکھ بھال بہترین اعمال صالحہ میں سے ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:غسل کا وضو سے کفایت کرنا
حوزہ؍صرف غسل جنابت، وضو سے کفایت کرتا ہے، البتہ بطور احتیاط انجام دیا جانے والا غسل جنابت، وضو سے کفایت نہیں کرتا۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:حالتِ جنابت کے مکروہات
حوزہ؍مجنب پر کچھ چیزیں مکروہ ہیں:۱ اور ۲: کھانا اور پینا (تاہم اگر وضو کرلے تو مکروہ نہیں ہے)۔۔۔۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:پانی پینے کے مستحبات
حوزہ ؍پانی پیتے وقت کچھ امور مستحب ہیں:۱۔ پانی کو ہونٹ لگا کر کھینچتے ہوئے پئے۔۔۔۔۔۔۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:قنوت کا ذکر اونچی آواز میں پڑھنا
حوزہ؍قنوت کو اونچی آواز میں پڑھنا مستحب ہے، سوائے ماموم کے لئے (نماز جماعت میں) جبکہ اس کی آواز امام جماعت تک پہنچ رہی ہو۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:خمس کے حساب اور ادائیگی میں دیر کرنا
حوزہ؍اتنی مقدار میں چند روز تک تاخیر بلا اشکال ہے کہ جس میں اموال کا استعمال اور خرچ عرف کی نظر میں خمس کے اسی سال کے اخراجات کا حصہ شمار ہوتا ہو۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:جمعے کے دن دیر سے نماز ظہر پڑھنا
حوزہ؍ظہر کی نماز دیر سے پڑھنا لازمی نہیں ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:جبیرہ غسل
حوزہ؍آپ کو جبیرہ غسل کرنا پڑے گا، اس کا طریقہ یہ ہے کہ سر و گردن اور بدن کا کچھ حصہ - حتی کہ پیروں کی انگلیاں- دھونے کے بعد غسل کی نیت سے پلاسٹر پر گیلا ہاتھ پھیریں اور اگر نجس ہونے جیسی کسی وجہ سے پلاسٹر پر گیلا ہاتھ پھیرنا ممکن نہ ہو تو اس کے اوپر کوئی کپڑا یا پلاسٹک رکھیں۔۔۔۔۔۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:غیر اخلاقی اور فحش مطالب پڑھنا
حوزہ؍اس قسم کے امور سے کہ جن میں مفسدہ اور برائی پائی جاتی ہے، پرہیز کرنا واجب ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:آئی یو ڈی کا استعمال
حوزہ؍اگر نطفے کے رحم میں ٹہر جانے کے بعد ضائع ہونے یا حرام نگاہ اور لمس کا باعث ہو تو جائز نہیں ہے، ورنہ بذات خود کوئی حرج نہیں ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:سجدہ گاہ کے رنگ کا گہرا ہوجانا
حوزہ؍صرف رنگ کا گہرا ہوجانا سجدے سے مانع نہیں ہے، تاہم اگر سجدہ گاہ پر موجود میل وغیرہ تہہ کی صورت میں اس طرح سے جم گئی ہو کہ سجدہ گاہ تک مطلوبہ مقدار میں پیشانی کے پہنچنے میں مانع ہو رہی ہو تو اس پر سجدہ صحیح نہیں ہے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:قرآن کریم کا ترجمہ پڑھنا
حوزہ؍اگرچہ قرآن مجید کا ترجمہ پڑھنا اور اس میں تدبراور غور وفکر کرنا بہت اچھا ہے لیکن قرآن کے عربی متن کو پڑھنے میں خصوصی ثواب اور آثار ہیں کہ جو صرف ترجمہ پڑھنے سے حاصل نہیں ہوتے۔
-
رہبر معظم مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:جنس کی تبدیلی
حوزہ؍جنس کی تبدیلی جائز نہیں ہے، مگر یہ کہ اطمینان بخش علمی اور عرفی راستوں سے ثابت ہو کہ ظاہری اعضاء اور جسمانی بناوٹ حقیقی (قدرتی) جنس کے برخلاف ہے، اس صورت میں ظاہری اعضاء کی تبدیلی اور انہیں حقیقی جنس کے مطابق ڈھالنا بذات خود جائز ہے، اسی طرح اگر حقیقی جنس - حتی کہ علمی اور طبی طور پر - ثابت نہ ہو تاہم جنس کی تبدیلی کا خواہاں شخص روحی طور پر شدید اضطرار کی حالت میں ہو تو مذکورہ آپریشن کا جواز فی نفسہ بعید نہیں ہے۔