-
مسئلۂ فلسطین اور عالم اسلام
حوزہ/ عالم اسلام کو مسئلہ فلسطین کی حساسیت اور اس کی اہمیت کو سمجھنا ہوگا۔اگر قدس کے مسئلے پر عالم اسلام متحد نہیں ہوتا ہے تو ان کے پاس اتحاد کا اس سے بہتر مرکز نہیں ۔
-
کرگل میں حضرت علی (ع) کا یوم شہادت عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا
حوزہ/ شہادت مولائے متقیان،امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے دلسوز مناسبت پر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام جلوس عزا برآمد،دوران جلوس کورونا کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر سماجی دوری کا خاص خیال رکھا گیا۔
-
ہمیں فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے پر فخر ہے، اسلامی جمہوریہ ایران
حوزہ/ عالمی یوم القدس کے موقع پر اسلامی جمہوریہ کے وزیر خارجہ نے فلسطین کو انصاف کا ترازو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں فخر ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
-
احکام روزہ:
مسافر کس صورت میں سفر میں روزہ رکھ سکتا ہے ؟
حوزہ / ماہ رمضان میں اگر سفر ضروری نہ ہو تو سفر کرنا مکروہ ہے لیکن اگر سفر ضروری ہے تو مجبوری ہے اور مکروہ بھی نہیں ہے۔
-
مجالس و جلوس ایس او پیز کے مطابق منعقد ہوئے، ایف آئی آرز ختم کرکے عزاداروں کو فی الفور رہا کیا جائے، علامہ عارف واحدی
حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما نے کہا کہ ہم بانیان و عزاداروں کی گرفتاری اور تشدد کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ایف آئی آرز ختم کرکے گرفتار افراد کو فی الفور رہا کیا جائے۔
-
حدیث روز | رسول خدا (ص) کے نزدیک پسندیدہ ترین عمل
حوزہ / پیغمبر خدا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک روایت میں اپنے نزدیک پسندیدہ ترین عمل کی جانب اشارہ کیا ہے۔
-
رمضان المبارک کے تئیسویں دن کی دعا
حوزہ/ خدایا میرے گناہوں اور میرے عیوب کو دور فرما ،اور میرے دل کو اس مہینے میں تقوی و پرہیز گاری کے لئے مہیا کر، اے گنہگاروں کی لغزشوں سے چشم پوشی کرنے والے۔
-
کرونا کی آڑ میں عزاداری پر پابندی کی ہر سازش ناکام بنائیں گے، علامہ سبطین سبزواری
حوزہ/ صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عزاداری کے جلوسوں پر ناجائز مقدمات کی مذمت کرتے ہیں، چاہے جتنی بھی بھاری قیمت کیوں ادا نہ کرنی پڑے، عزاداری ہمیشہ جاری رہے گی۔ فورتھ شیڈول، گرفتاریاں اور مقدمے عزاداری میں رکاوٹ نہیں بن سکتے۔
-
حرم مطہر رضوی میں دنیا کی تین زبانوں میں پہلا ؛الرضوان ؛ بین الاقوامی قرآنی مقابلہ
حوزہ/ آستان قدس رضوی کے علمی و ثقافتی ادارے کے ڈائریکٹر نے ، الرضوان نام سے پہلے بین الاقوامی قرآنی مقابلے کے انعقاد کی اطلاع دی ہے ۔
-
شبِ قدر کی عظمت اور فضیلت
حوزہ/ شب قدر وہ رات ہے کہ جو ہزار مہینوں سے افضل ہے اور فرشتے اس رات میں اللہ کے اذن سے زمین پر نازل ہوتے ہیں اور بندوں کے سارے سال کے مقدورات کو معین کرتے ہیں ۔ اس رات کا ماہ مبارک میں موجود ہونا، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی امت پر بہت بڑا اللہ کا لطف اور احسان ہے۔ جسکا ہم جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے۔
-
یوم علیؑ کے بعد عزاداروں کے خلاف کریک ڈاؤن،ہمارے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے مترادف، علامہ عبد الخالق اسدی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ سترہ قسم کی مختلف سنگین دفعات لگا کر عزاداروں کو گرفتار کرنا انتظامیہ اور پولیس کی ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔
-
فقہ جعفر یہ پر عمل کر نے والے اس سال احتیاطا فطرہ 225روپے فی کس نکالیں، علامہ حسن ظفر نقوی
حوزہ/ پاکستان کے معروف عالم دین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فطرہ عید الفطر کی نماز سے پہلے ادا کر دیں تا کہ ضرورت مندلوگ اس سے فیضیاب ہوکر عید کی خوشیوں میں شر یک ہو سکے ۔
-
سلسلہ وار درس قرآنی؛قرآن کریم؛معاشرتی مشکلات اور ان کا حل22:
اسلامی نظام اقتصاد میں قرض الحسنہ کا کردار
حوزہ/ رمضان المبارک کی مناسبت سے ، حجت الاسلام و المسلمین استاد شیخ یعقوب بشوی کے قرآنیات پر روزانہ درس بعنوان"قرآن کریم؛معاشرتی مشکلات اور ان کا حل"حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ(س)سے براہ راست نشر کیا جارہا ہے۔جسے ہم اپنے قارئین کی خدمت میں پیش کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے۔
-
قسط ۳
اعجاز قرآن اور طرز بیان
حوزہ/ ہدایت بشریت کے لیے انبیاء و مرسلین کا بھیجا جانا عقلی و نقلی تقاضے کے تحت ضروری تھا لیکن جب تک ان حضرات کے پاس اپنے دعوے پر کوئی ٹھوس و محکم دلیل نہ ہو تو لوگ انہیں قبول نہیں کرتے لہذا ضرورت اس بات کی تھی کہ اللہ اپنے مبعوث کیے ہوے انبیا ء و رسل کو معجزہ بطور دلیل دے تاکہ وہ منکرین کے سامنے اتمام حجت کر سکے۔
-
قدس مسلمانوں کی شہ رگ حیات ہے اس سے دستبردار ہونا اپنی ہستی کو ختم کرنے کے مترادف،
حوزہ/ مجلس علماء ہند شعبہ قم المقدسہ ایران کے صدر نے کہا کہ جسطرح خانہ کعبہ آج ہماری پہچان ہے اسی طرح قبلہ اول بھی ہماری پہچان ہے آنے والے جمعہ کو تمام مسلمانان جہان جس انداز سے ممکن ہو قدس کی حمایت اور غاصبین سے اظہار برأت کریں۔
-
امریکہ جمہوریت کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے، عالمی سروے
حوزہ/ 53 ممالک میں کیے جانے والےسروے کے نتائج سے معلوم ہوتا ہے امریکہ جمہوریت کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔
-
صیہونیوں کو گلے لگاتے ہوئے فلسطین کو بھول نہ جانا، عرب ممالک کے لیے روس کا پیغام
حوزہ/ روسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت کے ساتھ عرب ممالک کے تعلقات معمول پر لانے سے مسئلہ کی وجہ سے فلسطین کو بھول نہیں جانا چاہئے۔
-
پنجاب کی صوبائی حکومت ہمارے عزاداروں کے ساتھ وحشیانہ طرز عمل پر اُتر آئی ہے، علامہ راجہ ناصر
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عزاداری ہماری عبادت کا حصہ ہے۔ ہماری مجالس و جلوس کوئی سیاسی پارٹیوں کے اجتماع نہیں کہ جن پر پابندی لگائی جائے۔
-
یوم القدس کی تکرار صہیونی ریاست کے منہ پر تمانچہ ہے، علامہ ناظر عباس تقوی
حوزہ/ کراچی میں منعقدہ تحریک آزادی قدس کانفرنس: موجودہ حکمران پاکستان کو عرب ریاستوں کے نقش قدم پر چلانے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ ان کی طرح پاکستان بھی اسرائیل کو تسلیم کرلے لیکن ہم یہ باور کروادینا چاہتے ہیں کہ پاکستانی عوام اسرائیل کو تسلیم کرنے کے معاملے پر قائد اعظم کے فرمان سے ہر گز روح گردانی نہیں کریں گے۔
-
شب قدر رحمتوں کے نزول اور گناہوں کی مغفرت کی رات ہے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ قرآن مجید کی طرف حقیقی معنوں میں رجوع کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ تمام مسائل و مشکلات کا خاتمہ نہ ہو۔
-
علامہ مقصودعلی ڈومکی مرکزی ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان:
ہم قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے افکار کے مطابق فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت جاری رکھیں گے
حوزہ/ پاکستان کی پالیسی وہی ہو گی جو قائد اعظم محمد علی جناح اورحکیم الامت علامہ اقبال کی ہے۔ہم اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے والوں کو مسلم امہ کا خائن سمجھتے ہیں۔ اسرائیل سے تعلقات قائم کرنا در حقیقت مسلم امہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی امریکی وصہیونی سازش ہے۔
-
آئی ایس او کا یوم القدس ریلیوں میں محدود پیمانے پر شرکت کا اعلان، اسرائیل کی مخالفت وطن کے بنیادی نظریات کا دفاع ہے،مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان
حوزہ/ مرکزی صدر نے کہا کہ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا اصلی اور حقیقی مسئلہ ہے 70سال سے فلسطینی عوام مسلسل استقامت اور قربانیوں سے اس مسئلہ کو اجاگر کیا ہوا ہے۔امام خمینیؒ کے فرمان کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی یوم القدس منایا جائے گا۔
-
تحریک حریت کے چیئر مین محمد اشرف صحرائی کی وفات پر آغا حسن کا اظہار صدمہ،حالت اسیری میں موصوف کی وفات اہل کشمیر کے لئے دلخراش سانحہ
حوزہ/ جناب صحرائی مزاحمت کے ایک ستون اور مدبر و مفکر حریت رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مقتدر عالم دین بھی تھے مرحوم کی دینی اور سیاسی خدمات ایک کھلی کتاب کی مانند ہے انھوں نے کہا کہ حالت اسیری میں موصوف کی وفات کشمیری قوم کے لئے ایک بڑا دلخراش سانحہ ہے۔
-
اعجاز قرآن پر ایک اجمالی نظر
حوزہ/ خداوند متعال قرآن کریم کی اس طرح توصیف کرتا ہے: اور ہم نے آپ پر کتاب نازل کی ہے جس میں ہر شے کی وضاحت موجود ہے اور یہ کتاب اطاعت گذاروں کے لئے ہدایت ،رحمت اور بشارت ہے۔
-
امام علی (ع) كے فضائل كے ساتھ، راہ امام كے احیاء کی بھی ضرورت ہے، مولانا سید عمران علی نقوی
حوزہ/ شخصیت علی علیہ السلام کو سمجھنے کے لئے ان كی زندگی کے تمام پہلوؤں کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ فقط ایک پہلو کے ذریعہ ان كی حقیقی اور کامل معرفت حاصل نہیں کر سکتے۔