حرم امام رضا ع
-
متولی حرم امام رضا(ع):
محرم الحرام کی عزاداریوں اور مجالس میں حسینی تحریک کے حیات بخش اسباق کوبیان کیا جائے
حوزہ/ حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ محرم الحرام کے دوران معتبر ذرائع اور ماخذ سے مصائب پڑھے جائیں ؛کہا کہ محرم الحرام کی عزاداریوں اور مجالس میں حسینی تحریک کے حیات بخش اسباق کو بھی بیان کیا جائے۔
-
حضرت امام خمینی (ح) اور رہبر انقلاب اسلامی کے سیاسی افکار سے آشنائی کے لئے اجلاس کا انعقاد
حوزہ/ آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے شعبہ انساب و مفاخر کے سربراہ نے عرفان اسلامی کو حضرت امام خمینیؒ کے فکری نظام کا مرکز قرار دیا ہے ۔
-
دشمن کی سافٹ وار سے نمٹنے کا راستہ اتحاد و یکجہتی ہے، آیت اللہ ہاشم حیدری
حوزہ/ عراق کی عہد اللہ اسلامی تحریک کے جنرل سیکرٹری نے دشمن کی سافٹ وار سے نمٹنے کے لئے مسلمانوں کے مابین اتحاد و یکجہتی پر زور دیا۔
-
حرم امام رضا (ع) میں عید غدیر کی مناسبت سے متبرک دسترخوان کا اہتمام
حوزہ/ عشرہ ولایت اور عید سعید غدیر کے موقع پر مخیّر حضرات اور آستان قدس رضوی کے باہمی تعاون سے امام علی رضا علیہ السلام کے حرم میں زائرین کے لئے الگ سے اور خصوصی طور پر دسترخوان بچھایا گیا ہے ۔
-
ایران کی یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم اسکالرشپ کے حامل غیر ملکی طلباء کے اعزاز میں تقریب
حوزہ/ آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کے تعاون سے ایران کی یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم اسکالر شپ کے حامل غیر ملکی طلبا کے اعزاز میں حرم امام رضا علیہ السلام میں ایک تقریب منعقد کی گئ۔
-
عید غدیر کے جشن اور تقریبات کے عوامی تشخص کو برقرار رکھا جائے؛ متولی حرم رضوی کا بیان
حوزہ/ حرم مطہر حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے متولی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عید غدیر کے جشن اور تقریبات کے عوامی تشخص کو برقرار رکھا جائے۔
-
حرم امام رضا (ع) میں کتابوں کے مطالعہ اور کتب بینی کے تیسرے مرکز کا افتتاح
حوزہ/ حرم امام رضا علیہ السلام میں مذہبی کتابوں کے مطالعہ کو فروغ دینے کے منصوبے کے تحت حرم مطہر کے رواق امام خمینیؒ میں کتب بینی یا کتاب خوانی کے ایک اور مرکز کا افتتاح کردیا گیا ۔
-
حرم امام رضا (ع) میں مختلف ادیان و مذاہب کے نمائندوں کا اجتماع
حوزہ/ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے ایّام ولادت کے موقع پر آستان قدس رضوی کی ثقافتی و علمی آرگنائزیشن کے تعاون سے ’’امام رضا(ع) اور بین المذاہب ڈائیلاگ کے زیرعنوان دوسری بین الاقوامی کانفرنس کے پہلے اجلاس کی اختتامی تقریب منعقد ہوئي جس میں حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی نے بھی شرکت کی ۔
-
حضرت امام رضا (ع) کے ایام ولادت باسعادت کے موقع پر حرم مطہر رضوی میں 30 لاکھ زائرین کی شاندار میزبانی
حوزہ/ حرم امام رضا علیہ السلام کےنائب متولی نے بتایا کہ ایام ولادت امام رضا(ع) کے موقع پر 30 لاکھ سے زیادہ زائرین حرم کی زیارت سے مشرف ہوئے انہوں نے کہا کہ ان بابرکت ایّام میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے خادموں کی بھرپور کوشش تھی کہ زائرین کو بہترین اور مناسب خدمات فراہم کر کے حقیقی معنوں میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے خادم کہلا ئیں ۔
-
امام رضا نے بتایا اقتدار کے ہوتے ہوئے سادگی کے ساتھ زندگی کیسے گزاری جاتی ہے، مولانا شہوار نقوی
حوزہ/ عباسی خلیفہ مامون رشید نے سیاسی وجوہ کی بنا پر امام رضا علیہ السلام کو ولی عہد بنایا تھا لیکن امام رضا نے ولی عہدی کے دور میں بھی سادہ طرز زندگی کو برقرار رکھا۔
-
امام رضاؑ نے دین اسلام کی اساس اور بنیاد کو مستحکم کیا، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ آپ ؑ کی حیات طیبہ، اقوال و افعال کی تقلید کرتے ہوئے ہم اپنی زندگیوں کو دین اسلام کے سانچے میں ڈھال سکتے ہیں ، غلبہ دین کی خاطر امت مسلمہ کے وسیع تر مفاد میں اس منصب کو قبول کرکے عالم اسلام اور انسانیت کی رہبری و ہدایت کی۔
-
اہلسنت دانشوروں کی نظر میں امام رضا (ع) کی شخصیت اور فضیلت
حوزہ/ حضرت امام رضا(ع) کے بارے میں ان علماء اور دانشوروں کے اظہار عقیدت کی بنیاد ائمہ اہلبیت کے بارے میں قرآنی آیات اور نبوی ارشادات ہیں- یقینا وحی الہی اور معصوم زبان سے ان اوصاف و کمالات کے ذکر کا ایک فلسفہ یہ تھا کہ اہل اسلام اہلبیت سے محبت کرنے کے ساتھ ساتھ گفتار و رفتار میں بھی انکی پیروی کریں گے اور انہیں اپنے لئے نمونہ عمل قرار دیں گے لیکن مقام سوال ہے کہ مسلمانوں کی اکثریت نے نہ جانے کیوں محبت' اہلبیت سے کی اور پیروی کسی اور کی!!
-
امام رضاؑ نے مناظروں، مجالس اور علمی نشستوں کے ذریعے سے اہلبیتؑ کا تعارف کروایا، آیت حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ امام رضاؑ نے ان کی حکومت میں مناظروں، مجالس اور علمی نشستوں کے ذریعے سے اہلبیتؑ کا ایسا تعارف کروایا کہ لوگ آج تک اہلبیت ؑکو نہیں بھول پائے۔
-
حرم امام رضا (ع) کے ادارہ بین الاقوامی امور کے سربراہ کی علمائے ہندوستان سے ملاقات
حوزہ/ امام رضا علیہ السلام کے ایام و لادت باسعادت کے موقع پر حرم مطہر رضوی کی بین الاقوامی سطح پر خصوصی علمی و ثقافتی رابطہ نشستوں کی پانچویں سلسلہ وار نشست منعقد کی گئی جس میں ہندوستان کی مختلف ریاستوں کے 16 علمائے کرام اور آئمہ جمعہ نے شرکت کی ۔
-
مخیر فرد کی جانب سے حرم امام رضا (ع)کے لئے ایک ارب تومان کی مالی امداد
حوزہ/ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے ایک چاہنے والے نے حرم مطہر رضوی میں واقع رواق کودک(بچوں والے ہال) کے توسیعی منصوبہ کے لئے ایک ارب تومان وقف کیا۔
-
امام جمعہ دہلی مولانا سید احمد بخاری کی حرم امام رضا (ع) کے متولی سے ملاقات:
مسلمانوں اور ہندؤں کے باہمی اتحاد سے ہندوستان کو برطانوی استعمار پر فتح نصیب ہوئی، حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی
حوزہ/ حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی نےکہا ہے کہ استعمار؛ ہندوستان میں مسلمانوں اور ہندووں میں اختلاف ڈال کر تقسیم کرنا چاہتا ہے وہ کسی ایک گروپ کے ایک حق میں نہیں ہے وہ صرف اپنے مذموم استعماری عزائم تک پہچنا چاہتا ہے۔
-
حرم امام رضا (ع) کے میوزیمز پورے عالم اسلام میں مشہور ہیں، نائیجیرین سفیر
حوزہ/ نائیجیریا کے سفیر اور ایران میں تعینات پاکستانی سفارتخانہ کے فرسٹ سیکرٹری نے حرم امام رضا علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہونے کے ساتھ حرم امام رضا علیہ السلام کے قالین میوزیم کا بھی وزٹ کیا۔
-
زائرین کے لئے حرم امام رضا (ع) میں تین مطالعاتی مرکز کا قیام
حوزہ/ حرم امام رضا علیہ السلام کے ٹیکنکل اینڈ مینٹننس ادارے کے تعاون سے مطالعہ اور کتابخوانی کی جگہ کو مزید بڑھانے کے لئے دورواقوں(ہالز) کو آمادہ کیا گیا ہے اس کے علاوہ اسی سے ملتے جلتے ایک اور منصوبے پر بھی کام جاری ہے۔
-
قرآنی علوم میں فعال 1000 خواتین کا حرم امام رضا(ع) میں پہلا اجتماع
حوزہ/ حرم امام رضا علیہ السلام سے وابستہ ادارہ تبلیغات اسلامی اور شہر مشہد مقدس کی دینی و ثقافتی تنظیموں کے تعاون سے قرآنی علوم میں فعال 1000 خواتین کا حرم مطہر رضوی کے رواق دارالمرحمہ میں اجتماع منعقد ہوا۔
-
اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس مزارات کے متولیوں کی عراق میں’’بین الاقوامی روابط‘‘ کے زیر عنوان منعقدہ کانفرنس میں شرکت
اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس مزارات اور مقامات کے متولیوں نے عراق میں ’’بین الاقوامی روابط‘‘ کے تحت منعقد ہونے والی کانفرنس میں بھرپور شرکت کی۔
-
روضہ امام رضا (ع) کی نئی اور غیر معمولی لائبریری کا افتتاح +تصاویر
حوزہ/ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر کے سربراہ کی موجودگی میں حرم امام رضا علیہ السلام میں 9000 مربع میٹر رقبے پر آستان قدس رضوی کے مکتوب اور تحریری ذرائع کے عظیم خزانے کا افتتاح کیا گیا جس میں نصف صدی تک ملک کے اہم ثقافتی اور دینی ورثہ کو محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔
-
ایک یورپین کی حیثیت سے حرم امام رضا (ع) کی شان و شوکت اور عظمت سے بہت متاثر ہوا؛ سفیر ناروے
حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات ناروے کے سفیر نے حرم امام رضا علیہ السلام کے صحن آزادی اور صحن انقلاب اسلامی کی زیارت کے دوران اس نورانی و ملکوتی بارگاہ کی روحانیت اور عظمت کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایک یورپین کی حیثیت سے حرم امام رضا علیہ السلام کی شان وشوکت اور عظمت سے بہت زیادہ متاثر ہوا ہوں۔
-
تہران میں 33 ویں بین الاقوامی کتاب نمائش کا انعقاد
حوزہ/حرم امام رضا علیہ السلام سے وابستہ مجموعہ آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن 480 عناوین پر مشتمل 6 ہزار علمی و تحقیقی کتب سے زائد کتابوں کے ساتھ تہران میں منعقد کی گئی تینتیسویں بین الاقوامی کتاب نمائش میں شرکت کرے گی۔
-
حرم امام رضا (ع) میں دنیا کا سب سے بڑا قرآنی میوزیم
حوزہ/ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں واقع قرآنی میوزیم دنیا کا سب سے بڑا قرآنی میوزیم ہے جس میں غیر معمولی قیمتی نسخے موجود ہیں۔
-
حرم امام رضا (ع) میں "قرآن مفہوم و معنی زندگی" کے عنوان سے نمائش کا انعقاد
حوزہ/ ماہ مبارک رمضان کی مناسبت سے حرم امام رضا علیہ السلام کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے قرآن کریم سینٹر کے تعاون سے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے جوار میں "قرآن مفہوم و معنی زندگی" کے زیر عنوان نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے۔
-
حرم امام رضا (ع) کی جانب سے پندرہ لاکھ افطاری کی پیکٹیس کی تقسیم کا پروگرام
حوزہ/ امام رضا علیہ السلام کا حرم ، مخیر حضرات اور حرم کی انتظامیہ کو ملنے والے عطیات کے ذریعہ ماہ مبارک رمضان میں مجموعی طور پر پندرہ لاکھ افطاری کے پیکٹیس تقسیم کرے گا ۔
-
ماہ مبارک رمضان میں حرم امام رضا (ع) کے پروگراموں کو سوشل میڈیا پر پانچ زبانوں میں نشر کیا جارہا ہے
حوزہ/ آستان قدس رضوی کے میڈیا سینٹر کے سوشل میڈیا کی کاوشوں سے ماہ مبارک رمضان میں حرم امام رضا علیہ السلام کے خصوصی پروگراموں کو دنیا کی پانچ اہم اور زندہ زبانوں میں 12 مختلف سوشل میڈیا چینلوں پر آنلائن نشر کیا جارہا ہے
-
تحریکِ عمل اسلامی لبنان:
حرمِ امام رضا (ع) میں تکفیری کرائے کے قاتلوں نے وحشیانہ جرم کا ارتکاب کر کے اسلامی، انسانی اور اخلاقی اصولوں کی خلاف ورزی اور ماہِ رمضان کی بے حرمتی کی ہے
حوزہ/تحریکِ عمل اسلامی لبنان نے مشہد مقدس میں حرمِ امام رضا (ع) میں تکفیریوں کی طرف سے کی جانے والی وحشیانہ دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
-
مشہد مقدس میں ہوئے دہشت گردانہ سانحہ پر ایران کے شہر قصر شیرین کے سنی امام جمعہ کا ردعمل
حوزہ/ قصر شیرین کے سنی امام جمعہ ماموستا عادل غلامی نے ایک بیان میں حرم امام رضا علیہ السلام میں تین علماء پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس دہشت گردی اور تکفیری واقعہ کے مرتکب افراد کے خلاف شدید رد عمل کا مطالبہ کیا۔