۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
شیخ زاکزاکی

حوزہ/نائجیریا کے شیعہ رہنما شیخ زکزاکی ہندوستان میں اپنا علاج کرائے بغیر آج ethiopian airlines کے زریعے نائجیریا واپس پہنچ گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا کے شیعہ رہنماشیخ زکزاکی ہندوستان میں اپنا علاج کرائے بغیر ہی نائجیریا واپس پہنچ گئے ہیں۔

 شیخ زکزاکی نے کل ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ نائجیریا کی حکومت کی طرف سےان کے علاج میں خلل ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے اور نائجیریا کی حکومت نے ان کے علاج کے سلسلے میں ہندوستانی حکومت کو غلط اطلاعات فراہم کی تھیں۔ اس لئے وہ نائجیریا کی حکومت کی فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق اپنا علاج  نہیں کرانا چاہتے تھے۔ اسی وجہ سے انھوں نے اسپتال کے شرائط کو قبول کرنے کے بجائے وطن واپس جانے کا فیصلہ کیا ۔

ویڈیو بیان میں انھوں نے مزید کہا کہ ہندوستانی حکومت نے ہمیں اسپتال کے شرائط قبول کرنے یا وطن واپس جانے کے لئےصرف 2 گھنٹے کا وقت دیا تھا  اور ہم نے اسپتال کے شرائط قبول کرنے کے بجائے نائجیریا واپس جانے کا فیصلہ کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Aun PK 17:41 - 2019/08/16
    0 0
    Dua