۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
وفاق المدارس الشیعہ

حوزہ/ناظم امتحانات علامہ سید شاہد حسین نقوی کے مطابق روزانہ دو پرچے ہوں گے، امیدواروں کو رول نمبر سلپ جاری کر دی گئی ہیں، ہر پرچہ تین گھنٹے کا ہوگا، پہلا پرچہ 9 بجے صبح اور دوسرا 2 بجے دوپہر شروع ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیراہتمام طلبا و طالبات کے سالانہ امتحانات 2 مارچ سے ملک بھر میں سے شروع ہوں گے۔ ناظم امتحانات مولانا سید شاہد حسین نقوی کے مطابق روزانہ دو پرچے ہوں گے، ہر پرچہ تین گھنٹے کا ہوگا، پہلا پرچہ 9 بجے صبح اور دوسرا 2 بجے دوپہر شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ الشھادة الثانویہ العامہ فی علوم العربیہ والاسلامیہ (میٹرک)، الشھادة الثانویہ الخاصہ (ایف اے)، الشھادة العالیہ (بی اے) اور الشھادة العالمیہ (ایم اے عربی، اسلامیات) کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ کے مطابق قرآن، حدیث، تفسیر، اخلاق، منطق، فلسفہ، سیرت، لغت، تاریخ، فقہ، صرف، نحو، اصول الفقہ، عقائد، ادب اور زبانی امتحان طے شدہ اوقات کے مطابق منعقد ہوں گے۔ تمام امیدواروں کو رول نمبر سلپ جاری کر دی گئی ہیں۔ وفاق المدارس الشیعہ کی ویب سائیٹ www.wmshia.com پر بھی ڈیٹ شیٹ موجود ہے۔ امتحانات 5 مارچ تک جاری رہیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .