پیر 2 نومبر 2026 - 09:48
بدن کے اعضاء کی زبان سے درخواست
بدن کے اعضاء کی زبان سے درخواست

حوزہ/ امام سجاد علیہ السلام نے ایک روایت میں انسان کی زندگی میں زبان کے کردار کی طرف اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب خصال سے نقل کی گئی ہے۔

اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام السجاد علیہ السلام:

اِنَّ لِسانَ ابْنِ آدَمَ یُشْرِفُ کُلَّ یَوْمٍ عَلی جَوارِحِهِ فَیَقولُ: کَیْفَ أَصْبَحْتُمْ؟ فَیَقولونَ: بِخَیْرٍ اِنْ تَرَکْتَنا! وَ یَقولونَ: اَللّه َ اَللّه َ فینا! وَ یُناشِدونَهُ وَ یَقولونَ: إِنَّمانُثابُ بِکَ وَ نُعاقَبُ بِکَ.

امام سجاد علیہ السلام نے فرمایا:

انسان کی زبان ہر روز اس کے اعضا و جوارح سے پوچھتی ہے: تم نے صبح کس حال میں کی؟ وہ جواب دیتے ہیں: ہم خیریت سے ہیں، بشرطیکہ تم ہمیں ہمارے حال پر چھوڑ دو۔ پھر وہ زبان سے کہتے ہیں: ہمارے معاملے میں اللہ سے ڈرو! کیونکہ ہماری نجات بھی تمہاری وجہ سے ہے اور ہماری سزا بھی تمہاری وجہ سے۔

خصال، ص ۶، ح ۱۵

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha