حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے مسافر کی نماز پوری پڑھنے کے متعلق اپنی نظر بیان کی ہے۔ جسے ہم یہاں شرعی مسائل میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے ذکر کر رہے ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی سے مسافر کی پوری نماز پڑھنے کے متعلق پوچھے گئے سوال اور اس کے جواب کا متن اس طرح ہے:
سوال: اگر مسافر کہ جس کی نماز کا قصر ہے وہ بھول کر کامل نماز پڑھ لے اور بعد میں متوجہ ہو تو اسے کیا کرنا چاہیے؟
جواب: اگر مسافر بھول جائے اس کی نماز کا قصر ہے اور وہ پوری نماز پڑھ لے تو اگر وقت کے اندر متوجہ ہو جائے تو اسے دوبارہ نماز پڑھنے چاہیے لیکن اگر وقت گزرنے کے بعد اسے یاد آئے تو نماز کی قضا کرنا واجب نہیں ہے۔