حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،«آستانہ حسینی» کے مطابق آستانے کے پروجیکٹ پر کام کرنے والے انجنیر حسین رضا مهدی، کا کہنا تھا: صحن حضرت زینب(س) جو حرم مطهر امام حسین(ع) میں واقع ہے اربعین پر زائرین کے لیے ایک حصے کو کھولنے پر تیاری زور و شور سے جاری ہے۔
انکا کہنا تھا: اس وقت ہم پوری طرح سے لگے ہیں کہ صحن حضرت زینب کی عبادت والی جگہ جو صحن حرم مطهر امام حسین(ع) کے ساتھ ہے اس کو مکمل تیار کیا جائے۔
آستانے کے انجنیر کا کہنا تھا: ستر ہزار مربع میٹر صحن کا ستر فیصد حصہ باب زینبیه کی سمت سے کھولا جائے گا تاکہ زائرین آسانی سے حرم امام عالی مقام میں داخل ہوسکے۔
قابل ذکر ہے کہ آستانہ مقدس حسینی(ع) کے تعاون سے صحن حضرت زینب(س) جو ۱۵۰ مربع میٹر جنوبی مغربی کی سمت واقع ہے صحن حرم مطهر امام حسین(ع) کے ساتھ مکمل کیا جارہا ہے۔