۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
حدیث روز

حوزہ / پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں خدا کے نزدیک ناپسندیدہ ترین شخص کا تعارف کرایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب مجموعہ ورّام سے نقل کی گئی ہے۔

اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم:

أَبْغَضُکُمْ إِلَی اللهِ تَعَالَی کُلُّ نَئُومٍ وَ أَکُولٍ وَ شَرُوب‏.

حضرت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

خدا کے نزدیک ناپسندیدہ ترین وہ شخص ہے جو زیادہ سوتا ہے، زیادہ کھاتا ہے اور زیادہ پیتا ہے۔

مجموعة ورّام، ج ۱، ص ۱۰۰

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • سید زکی GB 15:12 - 2021/04/23
    0 0
    سلام علیکم آپ کی سائيٹ دیکھی بہت خوشی ہوئي، میرے نزدیک آپ کی سائٹ ان سائٹوں میں جو خودرو پودوں کی طرح اگ رہی ہیں بلکہ اگ چکی ہیں سب سے بہتر ہے ، آپ نے دیگر سائٹوں کے برخلاف صاحب زبان اور اھل علم کی خدمات حاصل کی ہیں ۔جزاکم اللہ خیرا ۔ ایک بات جس کا خاص طور سے ذکر کرنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ آپ یہ نہ لکھیں کہ حوزہ نیوز کے مطابق فلاں روایت مثلا ۔۔۔ اس سے لحن روایت میں بد مزگی پیدا ہوجاتی ہے اور گویا آپ کوئي صحافیتی خبر دے رہے ہیں ۔ روایت کو علمی انداز میں پیش کریں جس مین الحمد للہ آپ یقینا ماہر ہیں ۔ اپنا اچھا کام جاری رکھیں خدا آپ سب کی توفیقات میں اضافہ فرماے ۔ احقر زکی ۔