پیر 28 ستمبر 2020 - 01:41
مومن کی دعا کی حقیقت

حوزہ / امام سجاد علیہ السلام نے ایک روایت میں مومن کی دعا کی حقیقت کی جانب اشارہ کیا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب تحف العقول سے نقل کی گئی ہے۔

اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام سجاد علیہ السلام:

الْمُؤْمِنُ مِنْ دُعَائِهِ عَلَی ثَلَاثٍ إِمَّا أَنْ یُدَّخَرَ لَهُ وَ إِمَّا أَنْ یُعَجَّلَ لَهُ وَ إِمَّا أَنْ یُدْفَعَ‌ عَنْهُ‌ بَلَاءٌ یُرِیدُ أَنْ یُصِیبَهُ.

حضرت امام زین العابدین علیہ السلام نے فرمایا :

مومن جب دعا کرے تو اسے تین چیزوں میں سے ایک حاصل ہوتی ہے:

یا تو یہ دعا اس کے لئے آخرت کا ذخیرہ بنتی ہے، یا جس چیز کے لئے دعا کی جائے وہ اسی دنیا میں اسے عطا کر دی جاتی ہے اور یا اس کی یہ دعا آنے والی مصیبت کو ٹال دیتی ہے۔

تحف العقول، ص ۲۸۰

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha