۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حدیث

حوزہ/ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں نفسانی خواہشات کو مقدم کرنے کے انجام کی طرف اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب کافی سے نقل کی گئی ہے۔

اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ:

یَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ عِزَّتِی وَ جَلَالِی وَ عَظَمَتِی وَ کِبْرِیَائِی وَ نُورِی وَ عُلُوِّی وَ ارْتِفَاعِ مَکَانِی لَا یُؤْثِرُ عَبْدٌ هَوَاهُ عَلَی هَوَایَ إِلَّا شَتَّتُّ عَلَیْهِ أَمْرَهُ وَ لَبَّسْتُ عَلَیْهِ دُنْیَاهُ وَ شَغَلْتُ قَلْبَهُ بِهَا وَ لَمْ أُؤْتِهِ مِنْهَا إِلَّا مَا قَدَّرْتُ لَهُ.

خداوند عالم فرماتا ہے: مجھے اپنی عزت اور جلال، بزرگی و کبریائی، نور اور اپنے مقام کی برتری کی قسم کہ کوئی بندہ اپنی خواہشات کو میری خواہشات پر مقدم نہیں کرے گا مگر یہ کہ میں اس کا کام خراب کر دوں گا اور اس کی دنیا کو درہم برہم اور ویران کر دوں گا  اور اس کے دل کو دنیا میں مشغول کر دوں گا اور دنیا سے جو کچھ اس کے مقدر میں میں نے لکھ دیا ہے اس کے سوا اسے کچھ نہیں دوں گا۔

الکافی، ج ‏۲، ص ۳۳۵

تبصرہ ارسال

You are replying to: .