۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
جامعۃ المصطفی العالمیہ کی بنیادی پالیسی قرآن حدیث کی تعلیمات سے وابستگی ہے

حوزہ/ جامعۃ المصطفی شعبہ پاکستان نے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوے پیوستہ صوت ولحن اور معلمین قرآن تربیتی کورسز کا پروگرام تشکیل دیا ہے جس سلسلے کی پہلی کڑی کے طور پر ملک بھر کے معروف قراء کے لیے ۱۵ روزہ  صوت ولحن کورس کا اہتمام کروایا ہے ۔اس کورس میں ۱۲ ممتاز قراء نے شرکت کی ۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بلا شبہ قرآن سے وابستگی ملک کے تمام اسلامی فرقوں کو وحدت میں پرونے کا باعث ہے۔قرآن سے وابستگی نہ صرف قرآن کا تقاضا ہے بل کہ تمام معصومینؑ کی تعلیمات بھی اسی اصل کو دین کی روح قرار دیتی ہیں اور اسی کے پیش نطر جامعۃ المصطفی العالمیہ کی بنیادی پالیسی قرآن حدیث کی تعلیمات سے وابستگی ہے ۔

پاکستان میں قرآنی امور کی بہتری کے لیے پہلے مرحلے میں ایسے افراد اور اساتید کی تربیت ضروری ہے جو قرآنی مہارتوں پر تسلط رکھتے ہوں اور ان امور کی سرپرستی کریں ،ایسے افراد کی تربیت کے لیے ماہر اساتذہ کی اشد ضرورت تھی، الحمد للہ یہ ضرورت بین الاقوامی شہرت یافتہ قاری کریم منصوری کی پاکستان تشریف آوری سے پوری ہو چکی ہے اور سنہری موقع ہے کہ ہم قرآنی اساتید کی تربیت کر سکیں۔

جامعۃ المصطفی شعبہ پاکستان نے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوے پیوستہ صوت ولحن اور معلمین قرآن تربیتی  کورسز کا پروگرام تشکیل دیا ہے جس سلسلے کی پہلی کڑی کے طور پر ملک بھر کے معروف قراء کے لیے ۱۵ روزہ  صوت ولحن کورس کا اہتمام کروایا ہے ۔اس کورس میں ۱۲ ممتاز قراء نے شرکت کی ۔ 

۷۰ گھنٹوں پر مشتمل اس کورس میں  صوت و لحن  سے مربوط مضامین جیسے قرآنی نغمات ،آواز کی بہتری کا طریقہ کار،آواز کی نوعیت  اور قرآنی نغمات کی فروعات،وقف و ابتدا اور قرآنی مقابلوں میں قابل توجہ نکات   کو بیان اور عملی مشق کروائی گئی۔

جامعۃ المصطفی کی طرف سے اس سلسلے کا دوسرا کورس  ان شاء اللہ ۲۲ فروری سے شروع کیا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .