۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ امن معاشرے کی ضرورت اور ترقی کی علامت ہے۔ سانحہ شب عاشور جیکب آباد کی تاریخ کا المناک واقعہ تھا جس میں ملوث مجرموں کا تعاقب ضروری ہے جو آج بھی امن کے لئے خطرہ ہیں، نئے تعینات ہونے والے ایس ایس پی کو خوش آمدید کہتے ہیں توقع ہے کہ وہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی انجمن سپاہ علی اکبر علیہ السلام کے صدر سید احسان علی شاہ بخاری متولی مرکزی امام بارگاہ سید فضل عباس شاہ بخاری سید غلام شبیر نقوی سید کامران علی شاہ زوار شاہنواز استاد عبد الوہاب و دیگر نے ایس ایس پی جیکب آباد شمائیل ریاض ملک سے ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ عوامی فلاح اور قیام امن کے سلسلے میں ہم نے ہمیشہ حکومت اور ریاستی اداروں سے تعاون کیا ہے۔ امن معاشرے کی ضرورت اور ترقی کی علامت ہے۔ سانحہ شب عاشور جیکب آباد کی تاریخ کا المناک واقعہ تھا جس میں ملوث مجرموں کا تعاقب ضروری ہے جو آج بھی امن کے لئے خطرہ ہیں۔ 

انہوں نے نئے تعینات ہونے والے ایس ایس پی کو خوش آمدید کہتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔

اس موقع پر ایس ایس پی جیکب آباد شمائیل ریاض ملک نے کہا کہ ہم عوام کے تعاون سے فروغ امن کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ اور سیکورٹی کے حوالے سے بہتر انتظامات کریں گے۔

اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے انہیں سیرت و کردار حضرت امام حسین علیہ السلام کے موضوع پر کتاب کا تحفہ پیش کیا۔

عوامی فلاح اور قیام امن کے سلسلے میں ہم نے ہمیشہ حکومت اور ریاستی اداروں سے تعاون کیا ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

عوامی فلاح اور قیام امن کے سلسلے میں ہم نے ہمیشہ حکومت اور ریاستی اداروں سے تعاون کیا ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .