پیر 17 مئی 2021 - 03:14
حدیث روز | علماء سے ہم نشینی کے آثار

حوزہ / امام حسن مجتبی (علیه السلام) نے ایک روایت میں علماء سے ہم نشینی کے آثار کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،یہ روایت کتاب "احقاق الحق" سے نقل کی گئی ہے۔

اس روایت کا مکمل متن اس طرح ہے:

قال الامام المجتبیٰ علیہ السلام:

مَنْ أکْثَرَ مُجالِسَة الْعُلَماءِ أطْلَقَ عِقالَ لِسانِهِ، وَ فَتَقَ مَراتِقَ ذِهْنِهِ، وَ سَرَّ ما وَجَدَ مِنَ الزِّيادَةِ في نَفْسِهِ، وَکانَتْ لَهُ وَلايَةٌ لِما يَعْلَمُ، وَ إفادَةٌ لِما تَعَلَّمَ.

حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام نے فرمایا:

جو علماء کی محفل میں زیادہ بیٹھے تو اس کی کلام حقائق کے بیان میں آزاد ہو جائے گی اور اس کا ذہن کھل جائے گا اور افکار میں وسعت آئے گی، اس کی معلومات میں اضافہ ہو گا اور وہ آسانی سے دوسروں کی ہدایت اور رہنمائی کر پائے گا۔

احقاق الحق، ج ۱۱، ص ۲۳۸

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha