۱۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۸ شوال ۱۴۴۵ | May 7, 2024
News ID: 368810
20 مئی 2021 - 18:06
محمد ابراہیم

حوزہ نیوز ایجنسی

کس قدر خوش بخت ہے دیکھو بقیعہ کی زمیں
ہیں یہاں مدفون دخت رحمت اللعالمیں

یعنی یاں مدفون ہیں حسنین اور زینب کی ماں
 جو شہیدہ راضیہ ہیں اور خاتون جناں

ہاں وہ زہرا جنکے بابا ہیں شہنشاہ اممم
جنت الحسنین ہے  جس ذات کے زیر قدم

فاطمہ زہرا کے پہلو میں ہیں خوابیدہ حسن
سر تا پا ہیں جو شبیہ و مظہر شاہ زمن

وہ حسن جن کا بہت مشہور دسترخوان ہے
جن سے باقی آج قرطاس و قلم کی شان ہے

 ہے یہیں پر ہی، مقدس قبر فرزند حسین ع
ہیں جو محراب عبادت اور دعا کی زیب و زین

جنکو کہتے ہیں جہاں والے امام ساجدین
کہہ کے ہاتف نے پکارا جنکو کو زین العابدین

اور یہیں پر ہی ہے بے شک مدفن باقر امام
ساتھ جابر کےجنہیں بھیجا محمد نے سلام

وا کئے تھے آپ نے باب علوم مصطفی
آپ نے نے رکھی  بنائے حوزہ ہای علمیہ

ہاں یہیں پر جعفر صادق کا بھی ہے آستاں
جنکی دانش کا ہے چرچا از زمیں تا آسماں

منہدم کر دی گئی یہ آٹھویں شوال کو
دکھ دیا پھر ظالموں نے مصطفی کی آل کو

واسطہ ان ہستیوں کا تجھ کو اے رب ودود
بس ملادے خاک میں اب ہستئ آل سعود

ان کے در سے پائی  نوری نے متاع شاعری
جن کے دم سے آج تک زندہ ہے فقہ جعفری

کلام: محمد ابراہیم نوری

تبصرہ ارسال

You are replying to: .