۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حدیث روز

حوزہ / حضرت امام علی علیہ السلام نے ایک روایت میں حکام کو نصیحتیں کی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ روایت کتاب  "نہج البلاغہ" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا مکمل متن اس طرح ہے:

قال الامیر المومنین علیہ السلام:

اخْفِضْ لِلرَّعِیَّةِ جَنَاحَکَ وَ ابْسُطْ لَهُمْ وَجْهَکَ وَ أَلِنْ لَهُمْ جَانِبَکَ وَ آسِ بَیْنَهُمْ فِی اللَّحْظَةِ وَ النَّظْرَةِ وَ الْإِشَارَةِ وَ التَّحِیَّةِ حَتَّی لَا یَطْمَعَ الْعُظَمَاءُ فِی حَیْفِکَ وَ لَا یَیْأَسَ الضُّعَفَاءُ مِنْ عَدْلِکَ وَ السَّلَامُ

حضرت امام علی علیہ السلام نے فرمایا:

رعیت سے خوش خلقی اور کشادہ روئی سے پیش آؤ۔ ان سے اپنا رویہ نرم رکھو اور کن اکھیوں اور نظر بھر کردیکھنے اور اشارہ اور سلام کرنے میں برابری کرو، تاکہ بڑے لو گ تم سے  بے راہ روی کی توقع نہ رکھیں اور کمزور تمہارے انصاف سے مایوس نہ ہوں۔

نهج البلاغه، مکتوب ۴۶

تبصرہ ارسال

You are replying to: .