۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
حدیث روز

حوزہ / حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام نے ایک روایت میں شیعیان عصر غیبت امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے احوال کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مندرجہ ذیل روایت کتاب "اثباة الهداة" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الکاظم علیہ السلام:

«طوبی لشیعتنا المتمسکین بحبلنا فی غیبة قائمنا الثابتین علی موالاتنا والبرائة من اعدائنا اولئک منا ونحن منهم قد رضوا بنا ائمه و رضینا بهم شیعه فطوبی لهم ثم طوبی لهم وهم والله معنا فی درجاتنا یوم القیامة»

حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام نے فرمایا:

خوشبخت ہیں ہمارے وہ شیعہ جو ہمارے قائم عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی غیبت کے زمانہ میں ہماری ولایت کا دم بھرتے ہیں، ہماری محبت پر ثابت اور قائم ہیں اور ہمارے دشمنوں سے سخت بیزار ہیں۔ وہ ہم میں سے ہیں اور ہم ان میں سے ہیں۔ انہوں نے امامت کے طور پر ہمارا انتخاب کیا ہے اور ہماری پیشوائی پر راضی اور خوش ہیں۔ ہم نے بھی انہیں اپنا شیعہ مانا ہے اور انہیں پسند کیا ہے۔ وہ خوش بحال ہیں۔

خدا کی قسم! وہ قیامت کے دن ہمارے ساتھ ہمارے پہلو میں ہوں گے۔

اثباة الھداة، ج ۳، ص۴۷۷

تبصرہ ارسال

You are replying to: .