۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
حوزہ نیوز ایجنسی کی جانب سے تمام عالم اسلام کو عید زہرا (س) مبارک ہو

حوزہ/ ۹ربیع الاول یوم تاج پوشی امام زمانہ (عج) کے موقع پر تمام عالم اسلام بالخصوص شیعہ امام زمانہ عج کو ادارہ حوزہ نیوز ایجنسی کی جانب سے دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی  ۹ربیع الاول یوم تاج پوشی امام زمانہ (عج) کے موقع پر تمام عالم اسلام بالخصوص شیعہ امام زمانہ عج کو ادارہ حوزہ نیوز ایجنسی کی جانب سے دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

9 ربیع اولاول امام مہدی (عج) کی ولایت کے آغاز کا پہلا روز ہے، اس ضمن میں اہل ولایت اپنے زمانے کے امام کی امامت کے آغاز کی خوشی منانے کے لئے نذر و نیاز کا سلسلہ کرتے ہیں،خوشبو لگاتے اور ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ اس دن کو عید زہرا (س) بھی کہا جاتا ہے۔ عید زہرا (س) شاید اس لئے بھی کہا جاتا ہے کہ اہلیبت علیہ سلام کی تمام تر مشکلات اور مصائب کا بدلہ انہیں امام (عج) کو لینا ہے۔ یہ امام مہدی (علیہ سلام) ہی ہیں جو قتل زہرا (س) اور قتل حسین ؑ اور ہر مظلوم پر ہونے والے ظلم کا بدلہ لین گے اور اس دنیا کو ظالموں سے پاک اور عدل و انصاف سے بھر دیں گے۔

روایت کے مطابق اس دن عمر ابن سعد جو قاتل امام حسین علیہ سلام تھا کا سر امام زین العابدین علیہ سلام کی خدمات میں لایا گیا تھا اور آپ نے واقعہ کربلا کے بعد پہلی مرتبہ اپنے چہرے پر مسکراہٹ سجائی تھی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .