۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/ آل سعود اور اس کے اتحادی عرب ممالک کے غاصب اسرائیل سے بڑھتے ہوئے تعلقات تحریک آزادی فلسطین کی پشت میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جیکب آباد/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سرزمین وحی حجاز مقدس میں آل سعود کے بن سلمان کے ہاتھوں دینی اقدار کی پامالی پر پوری امت مسلمہ کو شدید تشویش ہے۔ آل سعود کے نادان شہزادے کے ہاتھوں سر زمین وحی کے تقدس پر حملہ ناقابل معافی جرم ہے دینی اقدار مٹاکر فحشاء و منکرات کی ترویج سے آل سعود کا مکروہ کردار امت مسلمہ کے سامنے عیاں ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آل سعود کے ہاتھ مظلوم یمنی مسلمانوں کے خون ناحق سے رنگین ہیں اس پاکیزہ خون کے دھبے تا ابد آل سعود کے باغی شہزادے بن شیطان کو رسوا کرتے رہیں گے۔ شہید آیت اللہ باقر النمر اور مظلوم یمن کا پاکیزہ خون آل سعود کے اس غاصب خاندان کے زوال کا سبب بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ آل سعود اور اس کے اتحادی عرب ممالک کے غاصب اسرائیل سے بڑھتے ہوئے تعلقات تحریک آزادی فلسطین کی پشت میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ حماس اور حزب اللہ کے ساتھ شیطان بزرگ اور ان کے حواریوں کی دشمنی اظہر من الشمس ہے مگر عالمی سامراج کی دشمنی کے باوجود حماس اور حزب اللہ کی امت مسلمہ کے درمیان محبوبیت اور عوامی مقبولیت قابل تعریف ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .