۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
حق طلاق

حوزہ / رہبر انقلاب اسلامی نے عورت کے حقِ طلاق کے حکم کے متعلق استفتاء کا جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے عورت کے حقِ طلاق کے حکم کے متعلق استفتاء کا جواب دیا ہے۔ جسے ہم یہاں شرعی مسائل میں دلچسپی رکھنے والوں کے لئے ذکر کر رہے ہیں۔

رہبر انقلاب سے پوچھے گئے اس استفتاء اور اس کے جواب کا متن اس طرح ہے:

سوال: کیا لڑکی عقدِ نکاح کے ضمن میں یہ شرط عائد کرسکتی ہے کہ اگر شوہر نے دوسری شادی کی تو اسے حقِ طلاق حاصل ہوگا ؟

جواب: عورت کے لیے عقد میں طلاق کی شرط لگانا باطل ہے مگر یہی شرط اگر اس طرح ذکر کی جائے کہ عورت طلاق دینے میں شوہر کی طرف سے وکیل ہوگی یعنی کہ اگر اس نے دوسری شادی کی تو عورت اپنے شوہر کی طرف سے اپنے آپ کو طلاق دے سکنے میں وکیل ہو گی تو اس صورت میں یہ شرط صحیح ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .