۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
حدیث روز

حوزہ / امام موسی کاظم علیہ السلام نے ایک روایت میں اسراف اور فضول خرچی کے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق،مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحارالأنوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

الإمامُ الكاظمُ عليه السلام؛ و قد سُئلَ عَن عَشَرَةِ أقْمِصَةٍ هَل ذلكَ مِنَ السَّرَفِ ـ : لا ، و لكن ذلكَ أبقى لِثِيابِهِ ، و لكنَّ السَّرَفَ أن تَلبَسَ ثَوبَ صَونِكَ في المكانِ القَذِرِ

حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام سے جب سوال ہوا کہ آیا انسان کے پاس 10 قمیصوں کا ہونا اسراف ہے؟ تو امام موسی کاظم علیہ السلام نے جواب میں فرمایا "نہیں! بلکہ انسان کے پاس زیادہ قمیصوں کا ہونا باعث بنتا ہے کہ وہ قمیصیں زیادہ عرصہ تک اس کے استعمال میں رہیں۔ اسراف یہ ہے کہ انسان اپنے بہترین لباس کو گندی جگہ پہنے۔

بحارالأنوار: ۷۹/۳۱۷/۱

تبصرہ ارسال

You are replying to: .